آٹو ڈرائیور شیخ صابر علی کی 23 سالہ سوشل خدمات پر اعزازی تقریب میر مظفر حسین نے انعام دیا۔
کوہیر 16 اگست (اعتماد نیوز) کوہیر منڈل کے آٹو ڈرائیور شیخ صابر علی کی 23 سالہ سوشل خدمات سے متاثر ہوکر یوم آزادی کے موقع پر کوہیر چوراہے پر آٹو یونین اور سیاسی سماجی قائدین کی جانب سے ایک اعزازی تقریب منعقد کرتے ہوئے شالپوشی وگل پوشی کی گئی اور موصوف کوبطور اعزازیہ کے پانچ ہزار روپیے مسٹر میر مظفر حسین صدر ٹاون کانگریس کی جانب سے نقدی بھی دیے گئے۔تفصیلات کے بموجب شیخ صابر علی پیشہ سے ایک آٹو ڈرائیور ہے لیکن جب کبھی قومی شاہرہ پر ایکسیڈنٹ حادثات کی اطلاع پولیس یا دوست احباب کی جانب سے ملتی تو فوراً زخمیوں کو ہسپتال پہنچاتے اور اس سوشل کام کو 23 سال سے مفت انجام دیتے آرہے ہیں موصوف کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایک اعزازی تقریب سیاسی سماجی قائدین کی جانب سے منعقد کی گئی۔اس موقع پر میر مظفر حسین کانگریسی قائد وصدر،مسٹر اشوک میونسپلٹی چیرمین کوہیر،نائب چیئرمین عبدالحنان جاوید کے علاوہ محمد کلیم الدین کونسلر،چاند قریشی کونسلر،سید لئیق الدین سابقہ کوآپشن ممبر،جگدیش ریڈی سابق سرپنچ،حامد علی قائد،محمد رفیع الدین کونسلر کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔۔۔
Comments
Post a Comment