بیدر میں 21 واں سالانہ مرکزی جلسۂ رحمت للعالمین ﷺ 27 اگست کومنعقد ہوگا


بیدر 25/اگست (نامہ نگار)ممتاز ماہر قانون جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ صدرنشین کارون ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدرکے بموجب 21واں سالانہ عظیم الشان مرکزی جلسۂ رحمت للعالمین ﷺ، کاروانِ ادب و مرکزی رحمتِ عالم کمیٹی بیدر کے زیرِ اہتمام بروز جمعرات 13 ربیع الاول 1448ھ مطابق 27 اگست 2026ء بعد نمازِ عشاء مسجد مدرسہ حضرت محمد گاؤان، نزد گاؤان چوک، محمدآباد بیدر شریف میں منعقد ہوگا۔
جلسہ کی نگرانی الحاج محمد رحیم اللہ خان نیازی شرفی، سابق چیئرمین اردو اکیڈمی آندھرا پردیش، کریں گے۔جبکہ اس عظیم الشان جلسہ میں بطور مہمانِ خصوصی ممتاز عالمِ دین حضرت علامہ مولانا مفتی ڈاکٹر الحاج سید احمد غوری نقشبندی صاحب، نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدرآباد، خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ مقامی ممتاز علماء دین میں حضرت مولانامفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر،حضرت مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی بخاری بانی ناظم مدرسہ معھد انوارالقرآن خانقاہ بخاریہ فیض پورہ بیدر اور مولانامفتی سید سراج الدین نظامی بانی ناظم جامعہ روضتہ البنات و روضہ مشن اسکول بیدر اپنے ایمان افروز خطابات سے سامعین کو مستفید فرمائیں گے۔عہدیدے دارن و ارکین استقبالیہ اور جمیع
منتظمین نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت محفل میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے عشقِ رسول ﷺ کا اظہار کریں اور جلسہ سے استفادہ حاصل فرمائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔