جماعت اسلامی ظہیرآباد کی جانب سے اسلامک سنٹر میں پولیس کانسٹیبل اور ایس آئی بھرتی کوچنگ کی رہنمائی19/ اگسٹ تا 9/ ستمبر رجسٹرین کی اپیل۔
ظہیرآباد-14/اگسٹ(نمائندہ)معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد معین الدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایاکہ تلنگانہ حکومت نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کانسٹیبل اور سب انسپکٹرآف پولیس کی بھرتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے 19/ اگست تا 9 ستمبر آن لائن رجسٹریشن کا موقع فراہم کیا ہے۔ ہمارے علاقے کے نوجوانوں کو پولیس بھرتی کے لئےفزیکل ٹیسٹ اور تحریری امتحان (Written Exam) کی بہترین اور منظم تیاری کروانے کے لیے اکیڈمی فار سکسس اینڈ ایکسیلنس کے تجربہ کار اساتذہ کے زیرِ نگرانی پولیس کانسٹیبل امتحان تیاری کےلئے سنگاریڈی میں اور ایس آئی کی تیاری کےلئے حیدرآباد میں خصوصی اور مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔تمام خواہش مند اور اہل نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔مزید تفصیلات اور رہنمائی کے لیے مقامی ذمہ داران جناب محمدناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب سیل نمبر 919885213731
جناب محمدقیصرغوری امیر مقامی
جماعت اسلامی ہند ظہیرآبادنارتھ سیل نمبر 919705849297
جناب سید عبدالرؤف امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد ساوتھ سیل نمبر9390297097 پر ربط کیاجاسکتا ہے۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment