تین ماہ میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا - سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات۔


کے این واصف : مسلمانانِ عالم میں عمرہ کی ادائیگی اور روضہء اقدس پر حاضری کے اشتیاق میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہاہے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ اب زائرین میں جواں سال افراد کی اکثریت نظر آتی ہے۔ 
 سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق سال 2026 کے عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا۔ اس میں اندرون مملکت کے عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد 9.5 ملین رہی۔
رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 33 ہزار767 تک پہنچ گئی۔ ان میں مردوں کی تعداد 56.4 فیصد اور خواتین کا تناسب 40.6 فیصد ہے۔ سعودی معتمرین کی تعداد 28.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 57 لاکھ 69 ہزار 271 تک پہنچ گئی جس میں 27 لاکھ 77 ہزار 904 مرد اور 29 لاکھ 91 ہزار 367 خواتین شامل ہیں۔ مردوں کی تعداد 48.2 فیصد اور خواتین کی 51.8 فیصد رہی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے زائرین میں سے 86 فیصد ائیرپورٹ، 13.6 فیصد بارڈر کراسنگ اور 0.4 فیصد سی پورٹ کے ذریعے مملکت پہنچے۔
یہاں ایک قابلِ ستائش بات یہ ہے کہ جیسے جیسے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ویسے ویسے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔