بسوکلیان میں 12 روزہ محافلِ میلاد النبی ﷺ کا اہتمام، شرکت کی گزارش۔
بیدر، 14/ اگست (نامہ نگارمحمدعبدالصمد)ماہِ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر مرکزی میلاد کمیٹی و نظامی ویلفیئر سوسائٹی، بسوکلیان، ضلع بیدر (کرناٹک) کے زیرِ اہتمام یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک شہر بسواکلیان کی مختلف مساجد و درگاہوں میں 12 روزہ محافلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔ تمام محافل روزانہ بعد نمازِ مغرب تا نمازِ عشاء منعقد ہوں گی۔ ان بابرکت 12 روزہ محافلِ میلاد النبی ﷺ کی نگرانی و صدارت تقدس مآب پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیرسواری موروثی، سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت سید تاج الدین شیر سوارؒ و امام و خطیب مسجد حضرت باگ سوارؒ فرمائیں گے۔ ماہِ ربیع الاول نہایت بابرکت اور مقدس مہینہ ہے۔ اسی مبارک ماہ کی نسبت سے منعقد ہونے والی ان محافل میں ذکرِ رسول ﷺ، نعت و سلام اور سیرتِ طیبہ کے بیان کے ذریعے عشقِ رسول ﷺ کو اجاگر کیا جائے گا اور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کا پیغام عام کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق یکم ربیع الاول کو مسجدِ درگاہ حضرت سید تاج الدین بابا شیر سوارؒ المعروف راجہ باگ سوارکلیانی میں محفلِ میلاد منعقد ہوگی۔ 2 ربیع الاول کو مسجد بلال، یعقوب پورہ، 3 ربیع الاول کو مکہ مسجد، ببرباغ، جبکہ 4 ربیع الاول کو مدینہ مسجد، پیر پاشاہ بنگلہ میں محفل کا اہتمام ہوگا۔ اسی طرح 5 ربیع الاول کو درگاہ حضرت سید احمد شاہ قادری اعجازی استادؒ، 6 ربیع الاول کو مسجدِ درگاہ حضرت سید امیرالدین شاہ سربقاء قادریؒ، 7 ربیع الاول کو درگاہ حضرت شاہ حسینؒ، محلہ شاہ حسین، 8 ربیع الاول کو درگاہ حضرت خورشید علی شاہ مرزائیؒ، چھلہ گلی، جبکہ 9 ربیع الاول کو مسجد و درگاہ حضرت سید شاہ دادا قرارؒ، بڑے شاہ ہلتا مینار میں محافلِ میلاد منعقد ہوں گی۔ 10 ربیع الاول کو مسجد عرفات، عرفات کالونی، 11 ربیع الاول کو مسجد چیتے شاہ والی، محلہ غازی پورہ، جبکہ 12 ربیع الاول کو مسجدِ درگاہ حضرت سید تاج الدین بابا شیر سوارؒ عرف راجہ باگ سوار میں عظیم الشان محفلِ میلاد النبی ﷺ منعقد ہوگی۔مرکزی میلاد کمیٹی و نظامی ویلفیئر سوسائٹی نے تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بابرکت محافل میں کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں، محافلِ ذکر و میلاد سے فیضیاب ہوں اور ماہِ ربیع الاول کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کریں۔
Comments
Post a Comment