مہاراشٹر گورنمنٹ اسکالرشپ امتحان میں لٹل اینجل انگلش اسکول کے 10 طلبہ میرٹ لسٹ میں۔
سولاپور، تاریخ 16 اگست 2026: (راست) مہاراشٹر حکومت کے زیر اہتمام اپریل 2026 میں منعقدہ اسکالرشپ امتحان میں لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول، رامواڑی، سولاپور سے کل 14 طلبہ شریک ہوئے تھے۔ ان میں سے 10 طلبہ نے حکومتی میرٹ لسٹ میں جگہ بنا کر اسکول کا نام روشن کیا ہے۔
کامیاب طلبہ کی فہرست میں کاغدی انم صبا عبدالغنی - 82% نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح_
سید تحریم محسن - 78%،
ملا الماس ابوالفیض - 77%،
. شیخ زویا محمد اسحاق - 77%،
. بڑے گھر منزرا محبوب - 76%،
. شیخ توحید مولا علی - 75%،
. نداف عالیہ اسلم - 74%،
. شیخ محمد الفیض مکتوم - 74%،
. شیخ ابرار رفیق - 74% اور
. شیخ علیشا عبدالرزاق - 74%
ان طلبہ وطالبات کو *پرنسپل ابو سفیان شاہپورے سر، نفیسہ نداف، ترنم مجاور اور حنا کوثر شیخ* اساتذہ کی قیمتی رہنمائی حاصل ہوئی۔
ادارے کے عہدیداران کی جانب سے مبارکباد:
چیئرمین جناب حاجی ایوب منگلگیری، نائب صدر *ڈاکٹر الیاس شیخ، سیکریٹری ڈاکٹر عمر فاروق ملا، کوآرڈینیٹر ریاض ولسنگکر، پرنسپل ابو سفیان شاہپورے اور تمام اساتذہ نے تمام کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
_اللہ تعالیٰ سب طلبہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین_
---
Comments
Post a Comment