تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 میں والدین اور اساتذہ کی میٹنگ۔


ظہیرآباد 13/(نمائندہ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول بوائز 1 میں آج پیرنٹ ٹیچرس کی میٹنگ منعقد کی گئی.میٹنگ کی صدارت انچارج پرنسپل محترمہ راجیہ لکشمی نے کی.والدین نے اپنے بچوں کے تعلیمی کیفیت کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا. محترمہ راجیہ لکشمی انچارج پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس اقلیتوں کے لیے ایک تحفہ کے مانند ہے.ان تعلیمی اداروں سے خاطر خواہ استفادہ کرنے کی انہوں نے والدین سے اپیل کی. انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے. تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے. انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں. مسٹر راجو ٹی، جی، ٹی تلگو نے اپنے خطاب میں حکومت کی جانب سے طلباء کو فراہم کی جارہی سہولیاتِ کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی. قبل ازیں محترمہ لکشمی میڈم تلگو پی جی ٹی اور ڈاکٹر محمد محبوب ٹی جی ٹی اردو نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر محترمہ عظمت جہاں، محترمہ ناہید پروین، محترمہ شائستہ بانو، مسٹر اشوک سر، مسٹر کرانتی، ٹی جی ٹی، میاتھس، محمد معین الدین، محمد منان، محمد اسلم درد کوہیری، محترمہ عائشہ تبسم، کے علاوہ طلباء اور اولیاء ے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔