جمعیتہ علماء ضلع بلڈھانہ کا عظیم الشان انتخابی اجلاس۔


ملکاپور:29/ اگست ( محمد احسان سر ) الحمدللہ! جمعیتہ علماء ضلع بلڈھانہ کا انتخابی اجلاس نہایت خوبصورت طریقہ سے جوش و جذبے کے ساتھ زیرِ سرپرستی "فخرِ مہاراشٹر حضرت مولانا حافظ ندیم صدیقی صاحب" ( صدر جمعیتہ علماء مہاراشٹر دامت برکاتہم ) بروز بدھ، بتاریخ 27/ اگست بوقت بعد نماز مغرب فوراً مدرسہ ابوبکر صدیق اجنتا روڈ دیول گھاٹ میں منعقد ہوا۔ مجلس کا آغاز محمد عزیز صاحب 
 ساگونہ متعلم مدرسہ ابوبکر صدیق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد تلاوت قرآن پاک محمد فہیم ساگونہ متعلم مدرسہ ابوبکر صدیق نے ترانہِ جمیعت پیش کیا. پروگرام کی خاص جھلکیاں یہ رہی کہ حضرت مولانا مفتی روشن صاحب ( جنرل سیکریٹری جمعیت علماء ودربھ ) نے جمعیت علماء ہند کی بنیادی مقاصد اور کردار پر روشنی ڈالی. اسی طرح اکابرین کی قربانیوں کا تذکرہ کیا موجودہ وقت میں مضبوط پالیسی کے ساتھ ایک اہم کام اور کردار ادا کرنے کی ضرورت کی طرف توجہ دلائی. پروگرام میں ماشاءاللہ کلیدی خطاب
 "فخرِ مہاراشٹر حضرت مولانا حافظ ندیم صدیقی صاحب " ( صدر جمعیتہ علماء مہاراشٹر دامت برکاتہم ) کا پرجوش و پراثر رہا اور آپ نے جمعیت علماء کے بنیادی کام کی طرف خصوصی توجہ دلائی. اسی طرح جمعیت علماء کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے طریقہ کار  پر تفصیلی خطاب فرمایا،
آپ نے موجودہ ملکی حالات میں جمعیتہ علماء کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا اور اس بات کی تاکید فرمائی کہ ہر دیہات و تعلقہ میں جمعیت کو مضبوط کیا جائے اور عوام کو اس سے جوڑا جائے اس طرح کے کام سے جمعیت اور جمعیت کے کام
 کو مزید تقویت ملے گی، بعد از
  نومنتخب عہدیداران کا انتخاب ہوا جو اس طرح رہا جس میں، صدر کے لئے مولانا‌ شریف خان صاحب۔ دیول گھاٹ ، دو نائب صدر مولانا عبداللہ صاحب ملکاپور ، مولانا عبدالعظیم صاحب ڈون گاٶں ، جنرل سکریٹری کے لئے مولانا محمد ظل الرحمٰن اشاعتی صاحب، روہین کھیڑ اور دو سکریٹریز کا انتخاب ہوا جناب ظہیر عباس سر دیولگھاٹ، مفتی صدیق صاحب کھام گاٶں ،خازن کے لئے حافظ مدثر صاحب بلڈھانہ کو چنا گیا. مجلس کے آخر میں حاضرین مجلس سے جمیعت علماء ضلع بلڈھانہ کو مضبوط و مستحکم کرنے کا وعدہ لیا اور حضرت 
 مولانا حافظ ندیم صدیقی صاحب کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا، مہمانوں کی ضیافت اہلیان دیول گھاٹ اور مدرسہ ابو بکر صدیق دیول گھاٹ کی جانب سے کی گئی.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ