ڈاکٹر عامر آ صف ہرن مارے نے ایم۔بی ۔بی۔ایس۔ کی فرسٹ کلاس ڈگری حاصل کرکے تاریخ ساز نمایاں کامیابی رقم کی ہے۔

سولاپور (عبدالمنان شیخ کی خصوصی رپورٹ) ڈاکٹر عامر آ صف ہرن مارے نے ڈاکٹر وی ۔ایم ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج ،سولاپور سے MBBS کی فرسٹ کلاس ڈگری حاصل کرکے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ 
اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اپنے ماموں عبد الواحد خان صاحب کو دینا چاہتے ہیں والدہ معلمہ ہیں والد ڈاکٹر اور ماموں انجینئر ہیں ۔ان ہی کی تربیت کا نتیجہ ہے کہ آ ج وہ اس مقام پر ہیں۔ڈاکٹر عامر ایک ذہین طالب علم ہیں اور اپنے سنجیدہ مزاجی کے ساتھ منصوبہ بند طریقے سے خوب محنت کرکے تعلیم حاصل کرکے اپنے والدین اور ماموں کی نگرانی پہلی ہی کوشش میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے اساتذہ ،والدین اور اپنے خاندان کا نام روشن کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر کاجل نگر ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور کاجل نگر کے لوگوں کے ساتھ قرب وجوار کے علاقے میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی اور ہر ایک دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کر رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عامر آ صف ہرن مارے کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔

تو شاہیں ہے ، پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔