میلو شارم میں عید الفطر کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا۔

تمل ناڈو : (محمد رضوان اللہ) میلوشار م عید گاہ میں عید الفطر کا تہوار روایتی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا اج صبح اٹھ بجے شہر کی عید گاہ میں مسلم بھائیوں نے بڑی تعداد میں عید کی نماز ادا کی عید گاہ میں مولانا مفتی طاہر صاحب سہارنپوری نے نے اپنے بیان میں سارے عالم میں امن بھائی چارے اور سماجی ہم اہنگی کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی. خطبے میں نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچانے کے لیے انٹرنیٹ اور یوٹیوب سے پرہیز کرنے اور صحیح رہنماؤں اور مولانا سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی اپنے عقائد کو صحیح رکھنے کے لیے بزرگان دین سے تعلق رکھنے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دی. 
خصوصا نوجوان اج کل غلط راہوں میں اور غلط کاموں میں لگ رہے ہیں ان کو صحیح راستے میں لانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے اس کے لیے ہم سب مل کر نوجوانوں کی اصلاح کرنا ہمارا فرض ہے. عید کی نماز مولانا سلیم الرحمن نے ادا کرنے کے بعد ایک دوسرے سے مصافحہ اور گلے مل کر عید کی مبارک باد دی اور بچوں میں خاص جوش و خروش دیکھا گیا شہر کی سڑکوں پر عید کی چمک دمک دکھائی دی جہاں لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے ملتے جا رہے تھے عید کے اس خاص موقع پر سب نے مل کر خوشی منائی عید الفطر کا یہ تہوار امن محبت اور بھائی چارے کا ایک شاندار منضر تھا عیدگاہ صاف کرنے منسیپالٹی انتظامیہ نے ملازمین کے انتظام پر شکریہ ادا کیا گیا تقریبا 35 ہزار لوگ میل وشا رم کی بڑی عیدگاہ میں اور سڑکوں پر نماز کی عید ادا کیے. پولیس ڈیپارٹمنٹ کے طرف سے راستے میں رکاوٹ نہ رہنے کے لیے بہترین انتظام رہا جس سے لوگ کچھ تکلیف کے بغیر عید گاہ تک پہنچ سکے اور عید نماز ادا کر سکے.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔