گوونڈی میں قرآن کوئز کا شاندار انعقاد. کوئز بے حد کامیاب رہا۔

گونڈی : (محمد اسلم کی رپورٹ) بچوں میں مطالعہ کا ذوق کم ہوتا جا رہا ہے اور کتابوں سے دوستی کرنا اور مشکل ہو رہا ہے۔ جبکہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں چھوٹے اور بڑے سب قرآن مجید کو شوق سے پڑھتے ہیں۔ لیکن سمجھ کر نہیں پڑھتے۔ سال گزشتہ کی طرح امسال بھی گوونڈی کے کچھ فکر مند اساتذہ نے قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے اور اس میں غور فکر پیدا کرنے کے لئے قرآن کوئز کا اہتمام کیا۔ گوونڈی کے ہشتم اور نہم جماعت کے طلبہ و طالبات کے لئے یہ آن لائن کوئز دوسرے سال بھی بہترین انداز میں منعقد کی گئی۔ رمضان میں روزآنہ تراویح میں کم از کم ایک پارے کا اہتمام ہوتا ہے۔ اس کوئز کا طریقہ یہ تھا کہ روزآنہ ایک پارا پر مشتمل پانچ چھ سوالات گروپ میں شیئر کئے جاتے تھے اور طلبہ و طالبات کو یہ سوالات کے جوابات لکھ کر اپنے پاس رکھنے ہوتے تھے۔ 
اس کے لئے انھیں مکمل آزادی تھی کہ وہ خود مطالعہ کریں یا کسی علماء سے رجوع کریں۔ 30 پارے مکمل ہونے پر ایک آن لائن امتحان گوگل کوئز کی مدد سے لیا گیا۔ اس کوئز میں اول، دوم اور سوم کیساتھ پانچ ترغیبی انعامات بھی دیے جائیگے۔ قرآن مجید سے طلبہ و طالبات کا تعلق بڑھانے کے لئے اس کوشش میں طلبہ و طالبات نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس کوئز میں گوونڈی کے 11 اسکولز کے 69 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ جس میں نہم کے 50 اور ہشتم کے 15 کے علاوہ کچھ دیگر جماعت کے طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کیا تھا اور اُن کا ایک واٹساپ گروپ تشکیل دیا گیا جس میں روزآنہ سوالات بھیجے جاتے تھے۔ اس قرآن کوئز کو انجمن اساتذہ برائے تعمیر اخلاق کی شیخ سمیہ آفرین مس، انصاری شارینہ پروین مس، مومن نادرہ قمر مس نے منعقد کیا۔ اس کوئز میں انصاری عالمین نے بھر پور تعاون ادا کیا۔ ان شاء اللہ عید الفطر کے بعد کچھ دنوں میں انعامات کی تقسیم کی جائیگی۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔