آخری کندھا اسحاق بھائی باغبان ریڈ کراس پر منتخب۔

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اسحاق بھائی باغبان جلگاؤں شہر میں ایک روشن مثال ہے کہ خدمت خلق صرف زبان سے نہیں بلکہ عمل سے ہی ثابت ہوتی ہے۔ ذات پات اور مذہب کی حدود کو پار کرتے ہوئے، موصوف نے اپنی پوری زندگی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وقف کر دی کہ بے سہارا لاوارثین، حادثوں میں فوت ہونے والوں، غریب وطن ،خود سوزی کرنے والوں،جنھیں اپنوں نے ٹھکرا دیا ان کی بھی آخری رسومات باوقار طریقے سے انکے مزہبی عقائد کے مطابق کی جائیں۔
اس عظیم کام کے اعتراف میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جلگاؤں نے انہیں بحیثیت رکن منتخب کیا۔
موصوف کے خدماتی کاموں نے معاشرے میں انسانیت کا چشمہ رواں رکھا۔ جن کا کوئی نہیں ہے جنہیں اپنوں نے چھوڑ دیا،جو اپنوں سے بچھڑ گۓ ان کے لیے اسحاق بھائی سب سے بڑا آخری کندھا اور آدھار ہے۔ بغیر کسی مزہبی تفریق کے، وہ میت کو ان کی ہندو روایات کے مطابق آخری رسومات کے ذریعے اور کبھی مسلم روایت کے مطابق دفن کر کے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یہ یقیناً اعزاز کی بات ہے کہ ان کی شاندار خدمات کو انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جلگاؤں شاخ نے تسلیم کیا۔ اس میں کوئی مغالطہ نہیں کہ ریڈ کراس کے رکن کے طور پر ان کی تقرری تنظیم کو مضبوط اور کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کو تقویت دے گی۔ ان کی خدمات کو بھی مزید تقویت ملے گی اسحاق عبدالحمید باغبان شیواجی نگر جلگاؤں کے رہنے والے ہے ۔جو خود مزدوری پر گزر بسر کرتے ہیں ۔مگر قوم و ملت کے لئے ، غریب ،پسماندہ،اور ضرورت مند طبقات کے لئے طویل عرصے سے سماجی و طبی خدمات انجام دے رہیں ہیں۔ بالخصوص لاوارث لاشوں کی تدفین اور انتم سنسکار بغیر کسی اجرت کے محض اللہ رب العالمین کی رضا کے لئے انسانیت کے اس عمل کو انجام دے رہے ہیں ۔ تدفین اور انتم سنسکار کے لئے لگنے والی اشیاء پر بھی اپنی ذاتی رقم بھی خرچ کرتے ہیں۔اب تک سینکڑوں افراد کی تدفین کر چکے ہیں ۔ پر عزم اور زندہ دلی کے ساتھ۔ مزہبی تمیز کۓ بغیر محض انسانیت کی خدمت اور فلاح کے لیے ہمیشہ کمر بستہ رہتے ہیں ۔ غریب اور بے سہارہ افراد کے لئے طبی اور مالی امداد فراہم کرنا سرکاری اور نیم سرکاری اسپتالوں میں روزآنہ بے سہارہ افراد کی ہر ممکن مدد کرنا ان کا معمول بن گیا ہے ۔کرونا وائرس جیسی مہلک بیماری اور لاك ڈاؤن کے وقت جب لاوارث لاشوں کے علاوہ ایسی لاشیں جن کو مرحومین کے اپنوں نے بھی ہاتھ لگانے سے انکار کردیا تھا اس وقت بھی تمام آخری رسومات کے ساتھ ان کو مدفون کیا ۔ انہی کاموں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے جلگاؤں ضلع کلیکٹر آیوش پرساد کے ہاتھوں ممبر شپ دی گئی ۔اس موقع پر موجود سامعین نے کھڑے ہوکر تالیوں کے ساتھ ان کی حوصلھ افزائی کی ۔شہریان جلگاؤں کی جانب سے اور باغبان برادری کی جانب سے موصوف کو مبارک بادیں پیش کی گئی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔