مسجد خضر میں ماہ رمضان میں بزرگان دین کا اعتکاف۔
تملناڈو (محمد رضوان اللہ) تملناڈو کے شہر میلوشارم مسجد خضر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں بزرگان دین اعتکاف کر رہے ہیں جن میں ہندوستان کے مختلف حصوں سے بزرگان دین اور شہر کے عوام بھی شریک ہوتے ہیں. عوام کی اصلاح قلب اور اصلاح روحانی اصلاح عام معاملات کی تربیت دی جاتی ہے ایمان کے عقائد پر بیانات ہوتے ہیں یہاں ایک روح پرور فضا ہوتی ہے جس سے عوام روحانی طریقے سے فیض یاب ہوتی ہے اس موقع پر اج حضرت اقدس مفتی محمد طاہر صاحب کی دعا ہوئی جس میں عالم اسلام کی حفاظت ہندوستان کے مسلمانوں کی حفاظت 'خصوصا فلسطین کے مسلمانوں کے لیے امن و امان کی دعا ہوئی ہزاروں لوگ شامل ہو کر اس دعا سے مستفیض ہوئے۔
Comments
Post a Comment