ضلع پریشد جلگاؤں کی انتظامیہ کے فرض شناس اور فلاحی تنظیموں سے وابستہ سبکدوش افسر شکیل دیشپانڈے اور تانبہ پور جلگاؤں کے سماجی کام کا ایک مضبوط چہرہ متین شبیر پٹیل کو خدمات کے اعتراف میں ریڈکراس کا رکن منتخب کیا گیا
جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ ) ضلع پریشد کی انتظامیہ کے فرض شناس سبکدوش افسر شکیل دیشپانڈے جنھوں نے انتظامیہ میں اہم عہدوں پر فائض رہتے ہوۓ قابل ستائش خدمات انجام دی ہے ، خون عطیہ ، آبی ، سماجی و ضلع شطرنج اسوسی ایشن کے فعال رکن کی ذمہ داریوں کو بخوبی سنبھالنے والے سبکدوش ضلع پریشد افسر شکیل دیشپانڈے انھیں ریڈ کراس کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔اسی طرح جلگاؤں شہر میں کمیونٹی کے لیے ایک مستقل کارکن کے طور پر پہچانے جانے والے متین شبیر پٹیل جو ہمیشہ مدد کے لیے تیار اور بے لوث رہتے ہیں۔
متین پٹیل ، جو ضرورت مندوں کے لیے کوشاں ہیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ہمیشہ کوشش کرتے رہتے ہیں ، انھوں نے بہت سی سرگرمیوں میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا ہے اور اپنی خدمات سے موجودگی درج کرتے رہتے ہیں۔
سماجی خدمت کے اس بے لوث کام کے اعتراف میں انہیں ریڈ کراس کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ ان دونوں کے انتخاب ان کے سماجی کام کے لیے ایک سرکاری پہچان اور بڑا اعزاز ہے۔ وہ خون کے عطیہ کی تحریک ، صحت کی دیکھ بھال ، قدرتی آفات سے نمٹنے اور دیگر سماجی سرگرمیوں کے ذریعے زیادہ مؤثر طریقے سے اپنا حصہ ڈالیں گے۔ یہ اعزازی رکنیت کلیکٹر آیوش پرساد کے ہاتھوں دی گئ ، جبکہ اس موقع پر ضلع انتظامیہ سمیت ریڈکراس کے عہدیداران سبھاش ساکھلا ، غنی میمن ، ونود بیانی ، ڈاکٹر ریداسنی و شہریان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سماج برادران نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں حضرات کو ریڈ کراس کی رکنیت ملنے پر انھیں نیک خواہشات اور روشن مستقبل کےلیۓ رشتہ داروں ، دوست ، احباب و علاقہ سمیت شہر و بیرون شہر کے شہریان نے شکیل دیشپانڈے اور متین پٹیل کو اس پروقار اعزازی رکنیت پر
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی و دعاؤں سے نوازا ہے۔ سماجی خدمت گار و سرگرم شخصیت مراٹھی پرتشٹھان جلگاؤں کے صدر ایڈوکیٹ جمیل دیشپانڈے نے اس نمائندے کو بتاتے ہوۓ دونوں حضرات کی
مستقبل میں صحت و تندرستی ، توانائی اور مستقل کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوۓ انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔
Comments
Post a Comment