محمد ایاز کی آواز میں ’’اے مومینوں اُٹھوں ‘‘ٹی سیریز میوزک سے ریلیز۔
سولاپور (اِقبال باغبان)۔ مقدس رمضان کے موقع پرمہاراشٹر کے مہاگائک فاتح سولاپورکے سورمانی محمد ایاز کی آواز میں ایک اسلامی عقیدتی البم ’ ’اے مومینوں اُٹھوں ‘‘ٹی سیریز میوزک سے ریلیزکیا ہے اور اس البم کی افتتاح سولاپور ضلع کے اپّر ضلع ادھیکاری مونیکا سنگھ ٹھاکرکے دستِ مبارک سے کیا گیا۔
’اے مومینوں اُٹھوں یہ رب کا فرمان رمضان آگیا ‘اس البم کے بول ہیں۔ اس البم کو گلوکار، نغمہ نگار اور میوزک کمپوزیشن خود موسیقار محمد ایاز کے ہی ہیں۔ رمضان تمام انسانیت کے لیے مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں سماجی وابستگی، ایثار، قربانی، زکوٰۃ دے کر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔ روزے اور نماز کے ذریعے خدا کی طاقت کا احساس ہوتا ہے۔
محمد ایاز نے اس البم کے ذریعے اللہ کی اچھائی بیان کی ہے۔ ایاز نے آج تک مختلف گلوکاروں کے ساتھ ایسے کئی گانے گائے ہیں۔ یہ البم سون کر منیکا سنگھ ٹھاکر نے محمد ایاز کے گانوں کا اعجاز کیا ہے۔
Comments
Post a Comment