ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے طالب علم ابوذر چاند صاحب کنیال عمر 10 سال نے رمضان المبارک کےپورے روزے مکمل کر لئے۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے طالب علم ابوزر چاند صاحب کنیال نے رمضان المبارک کے پورے روزےمکمل کرلئے ہیں ۔اللہ اس بچے کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ چلچلاتی دھوپ میں پیاس سے گلا خشک ہو رہا ہے لیکن اللہ سے محبت کا تقاضہ دیکھیئے اتنے معصوم بچے نے اپنی محبت کا ثبوت روزوں سے پیش کیا۔ایسے والدین جو اپنے بچوں کو اللہ اور رسول کی اطاعت کرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ والدین کے لئے باعث فخر ہیں۔اس بچےکو والدین، رشتہ دار اور اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے مبارک باد پیش کی۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور ہر سال بچوں میں رمضان المبارک میں روزہ، عبادات کو لے کر ذہن سازی کرتا ہے اور انعامات سا نوازتا ہے تاکہ ہمارے قوم کے بچے دین کی طرف راغب ہوں۔ادارے کے صدر جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی۔
Comments
Post a Comment