عارف محمد خان "سماج بھوشن ایوارڈ" سے سرفراز۔


ساودہ(نامہ نگار) عربیہ بہو ادیشیہ منڈل ساودہ کی جانب سے منعقد ریاستی سطح کے سماج بھوشن ایوارڈ تقسیم کے پروگرام میں ریاست بھر میں تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی پذیرائی کی گئی۔ایک شاندار تقریب میں ان اساتذہ کو شال ،ٹرافی اور سند دے کر ان کی ہمت افزائی کی گئی۔ جس میں اقرا کے ادارے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول بورنار کے فعال و سرگرم ،ماہر مضمون( سائنس و جغرافیہ ) جناب عارف محمد خان کو "سماج بھوشن ایوارڈ" تفویض کیا گیا۔اس پروگرام کا آغاز شاکر سر کی تلاوت سے ہوا۔حمد پاک کمال نے پیش کی۔ساتھ نعت پاک کا نذرانہ واثق سر نے پیش کیا۔پروگرام کی صدارت ساودہ کی معروف۔شخصیت پدماکر مہاجن نے فرمائی۔مہمان خصوصی کے طور پر مقیم دیشمکھ(سابق سی۔ای۔او اورنگ آباد)الحاج الدین فاروقی،دھننجئے چودھری،اصغر سیٹھ،سلیم سر،راجو وانکھیڈے،اے۔پی۔آئی وشال پاٹل و دیگر عمائدین شہر موجود تھے۔عارف خان کو یہ ایوارڈ ملنے پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹرعبدالکریم سالار کے ساتھ دیگر اراکین اور رفقا نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔