سرکار دوعالمؐ کی اہانت کے خلاف متحدہ ضلع و مستقر محبوب نگر میں ایک روزہ بند کامیاب، ممتاز عالم دین و دیگر کی جانب سے پرہجوم صحافتی کانفرنس سے مخاطبت-


بیدر-29/اکتوبر(نامہ نگار ) آج مستقر و ضلع محبوب نگر میں مجموعی طور بند پرامن اور مکمل رہا،تنقیص رسالت مآبؐ کرنے والے شری یتی نرسنگھانند سرسوتی اترپردیش اور شری مہنت گیری مہاراج مہاراشٹرا کی تاحال عدم گرفتاری پر جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین ونامور سینیئر صحافی اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کی قیادت میں کل جماعتی مسلمانوں نے آج صبح تا دوپہر 2 بجے دن تک تجارتی و تعلیمی ادارے،پٹرول پمپس اور دینی مدارس بند کی پرامن اپیل کی تھی نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر ابنائے وطن نے بھی مکمل طور پر بند رکھتے ہوئے گستاخوں کے خلاف احتجاج منظم کرنے والے مسلمانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے دیکھے گئے،آج بعد نماز ظہر گھڑیال چوراہا محبوب نگر میں کل جماعتی مسلم نمائندہ وفد نے اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی کی صدارت میں ایک پُر ہجوم صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل دوپہر ضلع کلکٹریٹ پہنچکر ایک یادداشت بہ نام صدر جمہوریہء ہند شریمتی درو پدی مرموں کے نام موسومہ ضلع کلکٹر کی وساطت سے حوالہ کی گئی تھی اسدالعلماء نے مزید کہاکہ ہم نے ضلع کلکٹر کو یاد دہانی کروائ کہ پانچ روز قبل بذاتِ خود صدر جمہوریہء ہند شریمتی مرموں نے بھی ملک میں بلا لحاظ مذہبی رینماوؤں کے خلاف کی جانے والی گستاخیوں کا از خود نوٹ لیتے ہوئے گستاخوں کے خلاف سخت قانون مدون کرنے کی قیمتی آراء واحکامات مرکزی و ریاستی حکومتوں کے نام اپنے پیام میں جاری کئے تھے تاحال شری یتی نرسنگھانند سرسوتی اور شری مہنت گیری مہاراج مہاراشٹرا کے خلاف تاحال حکومتی سطح پر نہ گرفتاری عمل میں آئی ہے اور نا ہی سزاء کا کوئی تعین کیا گیاہے-مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نےمستقر و ضلع کے تجار،تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں اور بند میں تمام اصحاب کے حصہ لینے والے بالخصوص دینی مدارس،اسکولس و کالجس کےصدور،معتمدین،تجار برادری سےاظہار تشکر بھی کیا- ممتاز بزرگ سینیئر سیاسی قائد جناب خواجہ فیاض الدین انوار پاشاہ نے کہاکہ اسدالعلماء مولانا محسن پاشاہ نقشبندی کی صدارت میں آج بند کی کال دی گئی تھی الحمدللہ بند مجموعی طور پر صد فیصد کامیاب رہا-جناب محمد ثناء صدر مجلس انتظامی جامع مسجد، جناب مرزا قدوس بیگ صدر مسلم لیگ متحدہ ضلع محبوب نگر نے بھی پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ آج کےمعلنہ اعلان کے مطابق تین موٹر گاڑیاں بند کی نگرانی کے لئے مستقر محبوب نگر کا دورہ کرتے ہوئے بندکو کامیاب بنانے کی ترغیب وترہیب بھی دی تھی-جناب محمد صادق حسین مسلم لیگ نے کہاکہ آج کا بند مولانا اسد العلماء کی قیادت میں پرامن رہاہے ہم بارگاہ خداوندی میں شکر بجالاتےہوئے تمام مکاتب فکر بالخصوص علماء اہلسنت و جماعت،تبلیغی جماعت ودیگر جماعتوں کے اکابرین سے بھی بند کی کال میں مسلمانان محبوب نگر کے ہمراہ حصہ لیتے ہوئے اپنے شدید غم و غصہ اور گستاخوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں ممدو معاون ثابت ہونے کے لئے اپیل کی تھی سبھی سے اظہار تشکر کرتے ہیں-جناب سید محسن کونسلر مجلس بلدیہ نے کہاکہ دہشت پھیلانے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے آج ہی صبح میں نے تروپتی کی مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والوں کی نیوز دیکھا ہوں اسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں-جناب عبد اللہ سنی،مولانا حافظ محمد امیر نقشبندی قائدین ملی محاذ،جناب محمدنور اللہ خان،جناب محمدعبدالمعز اور جناب محمد متین الرحمٰن کانگریسی قائدین و دیگر نے بھی صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت میں بارہا کی جارہی گستاخیوں کے خلاف آج مسلمانان بھارت سراپا احتجاج بنے وہئے ہیں لیکن حکومتیں ان گستاخ اور شر پسندوں کی مکمل پشت پناہی کررہی ہے جس سے مسلمانان بھارت کے لئے سُوہانِ روح یعنی روح کو تکلیف دینے والا عمل ہے،مسلمانوں سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں اپنے آقائے دو جہاں صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم کی ادنٰی سی انگشت نمائ بھی برداشت نہیں کرسکتا،یہ گستاخی مسلمانوں کی مکمل دل آزاری ودل شکنی کے مترادف ہے، اس کی ایک زندہ مثال مہاراشٹرا کے ملعون رام گیری بھی شامل ہے اس ملعون کو اب تک مہاراشٹرا حکومت نے نہ ہی گرفتار کیا گیا اور نا ہی سزاء کا اعلان کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملعون شر پسند کی گرفتاری کے مطالبہ پر آج بند مولانا محسن پاشاہ نقشبندی کی قیادت میں کامیاب رہاہے،الحمد للہ ملت اسلامیہ نے آقائے دوجہاں سرور کائنات صل اللہ علیہ وعلی آلہ وصحبہ وسلم سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے حضورؐ کیلئے اپنی جان نثاری کا مکمل ثبوت دیا ہے تمام کے حق میں ہم تمام دعاگو ہیں۔اس صحافتی کانفرنس میں حضرت شاہ محمد عبدالعزیز معدومؔ بانی دارالعلوم صوفیہ ملحقہ جامعہ نظامیہ،جناب محمد عبدالرحمن قریشی صدر جمعیۃ القریش متحدہ ضلع محبوب نگر، جناب محمد عابد محی الدین اقلیتی قائد بی آرایس، جناب محمد سلیم صدر ایمان کمیٹی،جناب طیب باشواعر صدر ٹیم سماجی جہد کار محبوب نگر، جناب محمد عبدالعلیم صدیقی و دیگر حضرات بھی موجود تھے-

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔