اے انسان!از قلم ۔۔۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولا پور۔

اے انسان!
از قلم ۔۔۔۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولا پور۔

اے انسان!
ہر وقت کا ہنسنا
تجھے برباد نہ کردے
ایسا نہ ہو کہیں
یہ دنیا تجھ پر ہنسا کرے
دنیا میں تیرے رب کے سوا
تیرا کوٸی مونس بھی ہے؟
 کیا کوٸی غمخوار بھی ہے؟
ربّ کی رحمتیں ہیں سب 
ربّ کی نعمتیں ہیں سب
صبر کی تلقین لے
شکر کے سجدے بھی کر
اور کبھی رویا بھی کر
اپنی نافرمانیوں کو 
یاد کر
کبھی تنہاٸیوں میں
اپنی سب خطاوں پر
ربّ کے حضور
رویا بھی کر
ستار بھی ہے غفاربھی ہے
وہ تیرا پروردگار بھی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔