آصف اقبال سولاپور کی مشہور سوپر اربن کوآپرئٹو کریڈٹ سوسائٹی کے چیرمن منتخب۔آپ کریڈٹ سوسائٹی کے ممبر بنیں ہم آپ کو آپ کے خوابوں کا گھر بنا کر دیں گے : آصف اقبال۔


شولاپور(نامہ نگار)۔  سولاپور سوشل پرائمری اسکول کےصدر مدرس آصف اقبال کو متفقہ طور پر سولاپور شہر کی مشہور سوپر اربن کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی کا چیئرمن منتخب کیا گیا ہے۔ یہ سوسائٹی گزشتہ اٹھائیس سالوں سے کوآپریٹو کریڈٹ سیکٹر  میں اپنے ممبران کو مثالی خدمات فراہم کر رہی ہے اور دیگر کریڈٹ اداروں اور بینکوں کی طرح بغیر سود کے صرف سروس چارج وصول کر کے ممبران کو لون فراہم کر رہی ہے۔
اس سال سولاپور کے سماجی، ادبی اور تعلیمی میدان میں ہمیشہ پیش پیش اور سرگرم عمل رہنے والے آصف اقبال کو ادارہ کے جنرل اجلاس میں بلامقابلہ ادارہ کا چیئرمن منتخب کیا گیا ہے۔ سابق  چیئرمن عبدالغنی چتاپورے اور دیگر ڈائریکٹرز نے آصف اقبال کی گلپوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ شروع میں سکریٹری ڈاکٹر محمد اقبال دھوٹے گھر نے کریڈٹ سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے  تفصیلی معلومات دی۔
نو منتخب چیرمن آصف اقبال نے کہا کہ سوپر اربن کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹی کی عوامی خدمت کی  روایت کو برقرار رکھا جائے گا ۔ قرض کی رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی کوششیں کی جائیں گی کہ تمام ممبران کو اپنا ذاتی گھر ملے۔ آصف اقبال نے کہا کہ ادارے میں جدید ٹیکنالوجی کا اضافہ کرتے ہوئے ہم جلد از جلد ایپ کے ذریعے  اکاؤنٹ کی معلومات اور بینک کی دیگر سہولیات فراہم  کریں گے۔
اس میٹنگ میں مرحوم چیئرمن محمد فاروق شیخ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا گ۔ اس موقع پر ایوب نلابندو، مشتاق انعامدار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ  عتیق احمد ، سی اے مولانا شیخ، زبیر شیخ،  محمد شریف جمعدار،  حاجی عبدالستار درجی، فرزانہ ہنورے، نسیم بانو دھوٹیگھر، عبدالمجید دھوٹیگھر، انیس دروگکر، دستگیر شیخ، عبدالسمیع سید، بالکرشن انگلے، سہیل شیخ، عاقد شیخ، سمیر نچلکر، عرفان پٹیل، ضمیر ملانی، معیز شیخ، مشتاق گدوال اور دیگر اراکین موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔