گوا مریضوں کی مدد کے لیے اے آئی ہیلتھ ایپ لانچ کرنے والی پہلی ریاست ہوگی - وزیر صحت رانے والپوئی.گوا ۔۔(تحریر عمران انعامدار)

گوا مریضوں کی مدد کے لیے اے آئی ہیلتھ ایپ لانچ کرنے والی پہلی ریاست ہوگی - وزیر صحت رانے
 والپوئی.گوا
 تحریر عمران انعامدار 

  گوا ریاست کے وزیر صحت وشواجیت رانے نے اتوار کو اپنے والپوئی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گوا ہندوستان کی پہلی ریاست ہوگی جو ریاست بھر میں مریضوں کی مدد کےلیے Artificial ( intelligence) مصنوعی ذہانت سے متعلق صحت سی جڑی ایپلی کیشن شروع کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایپلیکیشن کو شروع کرنے کا مقصد تمام شہریوں کی صحت کی خدمات تک آسان رسائی ہے جیسے ایمرجنسی میں طبی امداد، رپورٹس اپ لوڈ کرنا، ماہر ڈاکٹروں کا مشورہ وغیرہ۔ ریاست کے کونے کونے میں رہنے والے مریض گھر بیٹھے اس سہولت فائدہ اٹھا سکیں گے۔ رانے کہتے ہیں، ہم پہلے ہی شہریوں کو حکومت کے ذریعے دل کی بیماریوں، کینسر اور دیگر بہت سی بیماریوں کے خصوصی علاج مفت میں فراہم کر رہے ہیں۔ اس ایپ کی تیاری جاری ہے، اسے 60 دنوں میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔ رانے نےکولکاتہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے پر ممتا بنرجی پر تنقید کی، انہوں نے کہا، یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ لیڈی سی ایم کے دور حکومت میں اس طرح کا وحشیانہ جرم لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ہوا۔
 اس مشکل وقت میں شہریوں کو ڈاکٹروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، ڈاکٹروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، ہماری حکومت ضرورت پڑنے پر موجودہ بل میں ترمیم کرے گی اور سرکاری اور پرائیویٹ ڈاکٹروں کے لیے بھی زیادہ حفاظتی انتظامات کرےگی، وشوجیت نے مزید کہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔