انمجن ڈگری کالج بیجاپور شعبہ اردو کے زیر اہتمام الوداعی تقریب کا کامیاب انعقاد۔کرناٹک اکامہادیوی برائے خواتین یونیورسٹی پردہ نشین طالبات کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں رفیع بھنڈاری۔
وجئے پور (نامہ نگار) شعبہ اردو کے زیر اہتمام بی اے سال آخر کے طلبہ وہ طالبات کیلئے الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا اس اجلاس کے مہمان خصوصی جناب رفیع بھنڈاری سینیر صحافی وہ کرناٹک راجہ اتسو ایوارڈ یافتہ نے اپنے اظہارِ خیال میں کہا کہ انجمن ڈگری کالج شعبہ اردو کے طلبہ وہ طالبات کو دیکھ کر فخر ہوتا ہے یہاں کے طلبہ وہ طالبات کی کثیر تعداد اور ان کا نظم وہ ضبط بڑی اہمیت کا حامل ہے بی اے کی تکمیل کے بعد طالبات خواتین یونیورسٹی کا رخ کر سکتی ہیں یہ خواتین یونیورسٹی طالبات کیلئے پردے میں رہ کر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں میں خاص طور پر اردو کے طالب علم سے یہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ احساس کمتری کا شکار نہ ہو میں ان تمام طلبہ وہ طالبات کے لے روشن مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔ اس کے بعد صدرِ اجلاس ڈاکٹر ایم جی گھوڑے سوار پرنسپل کالج ھذا نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ طلبہ وہ طالبات نہایتی سنجیدگی اور نظم وہ ضبط کے ساتھ علم کے اصول میں کوشاں رہے طلبہ وہ طالبات نے اپنے بہتر مستقبل کیلئے مستقل مزاجی اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اپنی توجہ کو مرکوز کریں میں تمام طلبہ وہ طالبات کو مبارک بعد پیش کرتا ہوں اور ان کے روشن مستقبل کیلئے دعا کرتا ہوں اس کے بعد مہمان خصوصی ڈاکٹر غوث احمد نبی لال شیخ چیر مین بورڈ آف اسٹڈیز شولاپور یونیورسٹی شولاپور نے اپنے خطاب میں کہا زندگی کا شعور علم کے بغیر نہیں ہو سکتا تعلیم کا اصل مقصد کردار آداب اور زمہ دارانہ سماجی رویوں کے لیے صحیح رویہ پیدا کرنا نوجوانوں میں شاہین کی صفت ستاروں سے آگے بڑھنے کی جستجو عمل پہیم صفات کا ہونا ضروری ہے انھوں نے طلبہ کو مزید نصیحت کی سماج کی ترقی میں قوم وہ ملت کی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کے ذریعہ اہم کردار ادا کرے اس کے بعد ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صدر شعبہ اردو نے اپنے اظہار خیال میں کہاکہ شعبہ اردو انجمن ڈگری کالج نے ہمیشہ طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے طلبہ قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اسی لئے طلبہ وہ طالبات کو چاہیے علمی میدان میں اپنے توجہ کو مفضول فرمایے اور خاص طور پر طالب علم اخلاقی اقدار کے دامن کو وہ چھوڑے کیونکہ تعلیم راستہ ہے منزل نہیں علم اس کی منزل ہے محترمہ محسینہ لیکچرار شعبہ اردو نے صدر اجلاس و مہمانانِ خصوصی کا بہترین استقبال اور تعارف پیش کیا اس اجلاس کی نظامت فرحت پٹھان بی اے فورتھ سم نے ب حسن خوبی انجام دی۔
Comments
Post a Comment