اقرا شاہین مضمون نویسی مقابلے کے دونوں گروپ میں اول۔

 جلگاوں : نامہ نگار (فرحان) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا شاہین اردو ہائی اسکول مہرون کی طالبات نے بی وائی ایف جلگاؤں کے زیراہتمام یوم ازادی کے موقع پر مضمون نویسی کے مقابلے میں دونوں اول انعام حاصل کیے ۔ جونیئر گروپ میں جماعت ششم کی طالبہ علی صبا شفیق خان نے اول مقام نیز سینیئر گروپ میں جماعت دہم کی طالبہ ادیبہ مبین جاوید نے اول مقام حاصل کر کے۔ اس مضمون نویسی کے مقابلے میں اپنی جیت درج کروائی اور اپنی اسکول و والدین کا نام روشن کیا۔ اس مقابلے میں جونیئر گروپ کے لیے عنوان کتنا پیارا دیش ہمارا اور سینیئر گروپ کے لیے پھر ایک بار بھارت کو سونے کی چڑیا بنائیں گے عنوانات دیے گئے تھے ان عنوانات کے تحت شہر کے جونیئر سینیئر اور مدرسہ گروپ سے کل 275 طلبہ و طالبات نے شرکت کی. اس کامیابی پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب، سیکرٹری اعجاز احمد ملک صاحب، ڈاکٹر طاہر شیخ صاحب نیز سوسائٹی کے دیگر ذمہ داران نے صدر مدرس قاضی ضمیر الدین صاحب اور تدریسی عملے کو مبارک باد پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔