ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول میں یوم آزادی کے موقع پر کلاس ڈیکوریشن مقابلے کا انعقاد۔


جلگاؤں: (صلاح الدین ادیب ) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول،جلگاؤں میں یوم آزادی کے موقع پر کلاس ڈیکوریشن مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں جماعت اول تا چہارم کے کل بارہ کلاسیس کے 12 اساتذہ حضرات کی شمولیت رہیں۔تمام اساتذہ حضرات نے بڑی محنت ولگن سے اپنی اپنی کلاسیس کو ڈیکوریٹ کیا۔تمام معلمین میں اول مقام محمد ایوب شیخ اور شیخ غزالہ پروین شیخ نورمحمد، نکہت شیخ اور تنویر شاہ نے حاصل کیا۔مقام حاصل کرنے والے معلمین کو پروگرام میں شامل مہمانان کے رست مبارک سے ٹرافی دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب، اسکول ھذا کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر شیخ صاحب اور اسکول ھذا کے صدر مدرس قاضی اخترالدین صاحب نے تمام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارک باد پیش کیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔