بزم غالب شولاپور میں تہنیتی جلسہ و شعری نشست کا انعقاد
شولا پور: (نامہ نگار) بزم غالب شولا پور کے زیر اہتمام 18/ اگست بروز اتوار صبح 11 بجے بمقام مرزا غالب عوامی لائبریری شولا پور میں ، بزم کے زیرِ اہتمام چلنے والی "غالب انجمنِ امداد باہمی" کے ممبران کے جو بچّے ایس ایس سی ،ايج ایس سی اور دیگر امتحانات میں کامیابی حاصل کرلی ہے ، اُنکے لیے ایک تہنیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جسکے صدر انجمن کے چیئرمین مولا علی لوکا پلّی صاحب تھے۔ پروگرام کا آغاز عرفان کاریگر صاحب کی وتلاوت قرآنِ کریم سے ہوا۔ اس میں امسال مُختلف امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں کو نقد انعام اور کتابی شکل میں انعام سے نوازا گیا ۔ اس پروگرام میں بزم کے صدر بشیر پرواز سر ، بزم کے سیکریٹری ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر ، انجمن کے سیکریٹری نظیر نلّا مندو سر ، عبد الشکور شعور صاحب اور انجمن کے عہدیداران ، اراکینِ اور ممبران موجود تھے۔
تہنیتی جلسے کے فوراَ بعد ، ماہانہ طرحی شعری نشست منعقد کی گئی ۔ جس کی صدارت آرزو راجستھانی صاحب نے کی جب کہ نظامت کے فرائض شفیع شطاری صاحب نے انجام دیے ۔ اس نشست میں بشیر پرواز ، عبد الوہاب جمیل ، سراج شولاپوری، عبد الشکور شعور ، شفیع شطاری ، ناصرالدین اشرفی ، عرفان کاریگر ، اشفاق زید ، مستقیم کلبُرگی ان شعراء نے اپنے کلام سے محفل میں جادو بکھیر دیا۔ اس دوران عبد الشکور شعور نے میرافضل میر کا کلام پیش کیا۔
اس محفل میں ایڈوکیٹ یعقوب شیخ سر، نظیر نلّا مندو ، محمود نواز ، فہیم باٹگھر ، ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، محمد صادق باغبان ،مرتضی شیخ کے علاوہ کئی باذوق سامعین موجود تھے۔ آخر میں عرفان کاریگر نے شکریہ ادا کیا۔ (رپورٹ: عبد الشکور شعور ، رُکن ، بزم غالب شولاپور )
Comments
Post a Comment