جلگاؤں کے محمد عبادہ قاری ظہیرالدین نے دس سال ١١ مہینے کی عمر میں دس مہینے کے عرصہ میں قرآن کریم حفظ کرلیا ہے۔
جلگاؤں (سعیدپٹیل کی رپورٹ) اللہ سبحان تعلی' نے اپنے مقدس کلام قرآن مجید کو رہتی دنیا تک حفاظت کا ذمہ لیا ہوا ہے۔جس کی اعلی' مثال ایمان والوں کا کتاب الٰہی کو حفظ کرکے پورے قرآن مجید کو اپنے سینوں میں اتارلینا اپنے آپ میں رب العزت کا بہت بڑا انعام و اکرام ہے۔قرآن کریم سے عظیم دنیا میں کوئی دولت نہیں ہے۔ایسی عظیم دولت کو حفظ کرنا بڑی سعادت کی بات ہے اور کم عمر و کم عرصہ میں حافظ بن جانا اور بھی قابل ستائش اور ایمان افروز روحانی عمل ہے۔یہ سعادت حاصل کی ہے قاری ظہیرالدین بھساول ان کے فرزند عبادہ قاری ظہیرالدین نے دس سال ١١ مہینے کی عمر میں دس مہینے کے عرصہ یعنی (٢٨٧ دن ) ہی میں قرآن مجید حفظ کرکے گذشتہ ماہ ١٦ جولائی ٢٠٢٤ ءکو حفظ مکمل کرلیا ہے۔حافظ عبادہ یہ معصوم حافظ قرآن مولانا نصرالدین قاسمی کے پوتے ہے۔یہ بڑی مبارک سعادت ہےکہ بے شک الله رب العزت اپنے کلام کے سکھنے والوں کے قلوب کھول دیا کرتا ہے اور حافظ قرآن کی دولت سے مالامال کرتا ہے۔اس معصوم بچے کے قابل رشک کم عمر میں حافظ قرآن بننے پر سماجی ، ملی و دینی حلقوں کی معزز شخصیات ، علماۓ کرام کی جانب سے حوصلہ افزا ، روشن مستقبل کی نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔
Comments
Post a Comment