چاۓ ناشتہ نہیں ، کھانا نہیں کوئی سامان نہیں ، مسجد میں نکاح ہوا کھجور تقسیم ہوئی اور دلہا والے اپنے گھر لوٹ گیۓ جلگاؤں میں قابل ستائش و مثالی شادی۔
جلگاؤں ( سعید پٹیل کے ذریعے) معاشرے میں دین کی صحیح سمجھ آجاۓ تو پھر دنیا کے ارمان نکالنے کی خواہشات من مانی کی زندگی سے نکل کر دین پر آسانی سے معاشرتی زندگی کے ہر امور کو برائی اور خرافات سے بچاکر الله رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے اور ہمارے نبی پاک محمد صلى الله عليه واله وسلم کی سنت کی ادائیگی پر ثواب حاصل کیا جاسکتا ہے۔ دلہا والوں نے افہام و تفہیم سے اس سادہ و پر رونق تقریب عمل میں آئی۔ اس کی خصوصیت یہ رہی کہ کوئی بارات نہیں گھر سے نکل کر سدھے مسجد میں آۓ ، کوئی چاۓ ناشتہ نہیں ، دلہن کے گھر کوئی دلہا والوں کی دعوت طعام نہیں ، جہیز کا کوئی سامان نہیں ، اس طرح پرنور ایک شادی کی تقریب عمل میں آئی۔دلہن مرحوم عقیل عبدالغفار دیشمکھ کی دختر مریم کا نکاح فاروق عبدالقدیر پٹیل کے فرزند عبید کے ساتھ بہت ہی احسن و سادگی سے انجام پایا۔آج شہر کی مسجد الوزیر میں دلہا کے مختصر مہمانان و دلہن کے چند قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں عقد کی کاروئی مولانا مفتی سلیق سلمان نے مکمل کی ۔ جبکہ مسجد کی خطیب و امام مولوی محمود پٹیل نے مختصر لیکن جامعہ ایمان افروز بیان سے حاضرین کی رہنمائی کی۔ بعد نکاح کے مفتی مولانا سلیق سلمان نے رب العزت کے حضور امت مسلمہ کی خیریت ، عافیت ، کامیابی و کامرانی کےلیۓ خصوصی توجہ کی دعا مانگی سادگی سے ہوۓ اس نکاح میں برکت و ہدایت نصرت ایمان و یقین کی دعامانگیں۔اس موقع پر دلہن کے بڑے ابا منان دیشمکھ ، عبدالباسط دیشمکھ ، بہادر دیشمکھ اورعلیم دیشمکھ ، اسی طرح دلہا کے والد فاروق پٹیل سمیت بڑے ابا فروز پٹیل ، پرویز پٹیل ، چچا انیس پٹیل ، محمد اقبال پٹیل ، اسلم پٹیل ، ادریس رشید پٹیل ، نثار دیشمکھ ، عبدالباسط پٹیل ، راقم الحروف سعید پٹیل ، سماجی خدمتگار متین پٹیل ، سلیم بابو پٹیل ، ذکی پٹیل ، توصیف پٹیل وغیرہ قریبی رشتہ دار و دوست احباب نے نکاح کی مجلس میں شریک ہوکر دلہا۔دلہن کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی و نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوۓ دعائیہ کلمات سے نوازا۔
Comments
Post a Comment