انسان کی خدمت خدا کی خدمت۔


جلگاؤں: گزشتہ تین سالوں سے جلگاؤں سول اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو چائے اور پانی کی فراہمی کا سلسلہ الخیر فاؤنڈیشن کی جانب سے پچھلے چار سالوں سےجاری ہے۔ یہ اقدام مریضوں اور ان کے لواحقین کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو رہا ہے۔ الخیر فاؤنڈیشن جلگاؤں کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کا مقصد مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔اسپتال کے مختلف وارڈز میں رضاکاروں اور عملے کی مدد سے مریضوں کو وقفے وقفے سے چائے اور پانی دیا جا رہا ہے۔ مریضوں کے اہلخانہ نے بھی اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انہیں بڑی راحت مل رہی ہے اور وہ اپنے پیاروں کی بہتر دیکھ بھال کر پا رہے ہیں۔الخیر فاؤنڈیشن کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھیں گے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں گے۔ ہر ہفتے ایسے خیر خواہ لوگ جو زکوۃ اور صدقات دے دیتے ہیں، اُن کی کوششوں سے یہ میشن جاری ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔