بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول شولاپور میں ہمارے طلباء ہماری ذمه داریاں۔ پروگرام کا انعقاد۔
شولاپور: نامہ نگار(آفرین پیرمپلی) طالبات ہماری قوم کا قیمتی سرمایہ عنوان کے تحت یونیورسل I.A.S. اکیڈمی کے صدر جناب عبدالواحد سر نے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی طالبات کی رہنمائی فرمائی۔
اس پروگرام میں بارھویں جماعت کی طالبات سے مخاطب ہوتے ہوۓسر نے کہا کسی بھی قوم وملت کسی بھی خاندان کی ترقی کا دارو مدار اور عروج کا انحصار طلباء ہیں۔ ادارے ہذا کا مقصد آپ بیان کرتے ہوئے فرمایا ہمارا فوکس، ہمارا مشن، ہمارا مقصد انھیں جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق نئی سوچ دینا۔ انھیں موجودہ تعلیم کی دنیا میں جو تبدیلیاں آرہی ہیں اس سے آگاہ کرنا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ طالبات کو انفارمیشن ٹکنالوجی سے جوڑنا ، انھیں مقابلہ جاتی امتحانات سے جوڑنا۔ انھیں آسمان کی بلندی دینا۔ انھیں نوکری مانگنے والا نہیں بلکہ نوکری دینے والا بنانا۔ 7-8 برسوں میں ان کے ماں باپ انھیں لینے کے لیے Airport پر آنے چاہئیں۔ یہ بڑا مقصد ہے، بڑی پلاننگ ہے، بڑا خواب ہے ۔ اور یہ نا ممکن نہیں ۔ ..اللہ تعالیٰ نے انہیں فاتح بنایا۔ اللہ نے انہیں غالب بنایا ہے۔
یہ بڑی منزل کے مسافر ہیں۔ غربت ہما را مسئلہ نہیں۔ محنت ہمارا مسئلہ ہے۔ مشکلات کے پتھر تراشنے کے بعد جو کامیابی ملتی ہے وہ ہیرا ہوتا ہے۔ بڑی کامیابی کوئی آپ کو سونے کی پلیٹ میں سجا کر نہیں دیتا۔ البتہ . آپ بڑی کامیابی حاصل کرتے ہیں تو دنیا آپ کو سونے کا میڈل ضرور دیتی ہے۔ آپ نے طالبات کو مشورہ دیا کو آپ ابھی سےبہتر اور شاندار مستقبل کے لیے ایک مشن لے کر چلیں۔ یہ اہم ذمہ داری ملک کے مسلم تعلیمی اداروں کے منتظمین ، اساتذہ ، والدین اور ماہرین تعلیم کی ہے۔
پروگرام کا آغاز عائشہ سید کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ جلسہ کی نظامت محمد جاوید تاڑے سر نے کی رسم شکریہ عارف پٹھان سر نے ادا کیا۔
Comments
Post a Comment