باغوان سماج بہو اُدّیشیہ سنستھا ، بارشی کی جانب سے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی میں کامیاب طالب علموں کا شاندار تہنیتی جلسہ۔


 بارشِی : (نامہ نگار) - 23/6/2024 : بارشی میں "باغوان سماج بہو اُدّیشیہ سنستھا ، بارشی" کی جانب سے ایس ایس سی اور ایچ ایس سی میں اپنی اپنی اسکولوں میں اول نمبر آنے والے , اسکے علاوہ باغبان جمیعت سے تعلق رکھنے والے سبھی کامیاب طلباء و طالبات کے اعزاز میں ایک شاندار تہنیتی جلسہ بمقام "زم زم فنکشن ہال ، بارشی"میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت مُصطفٰی چودھری صاحب نے کی ۔ جب کہ مہمانِ خصوصی کے طور پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر، جناب ابراہیم ساچے سر ، ڈاکٹر مولانا شیخ صاحب ، ڈاکٹر تسمیہ شیخ صاحبہ ، محترمہ رضیہ علی شير باغبان صاحبہ ( کارپوریٹر)،  محمّد الٰہی باغبان سر ، فاروق باغبان سر، عثمان غنی ييڈشيکر صاحب ، عرفان باغبان صاحب ، مظفر صاحب، زبیر صاحب کے علاوہ بارشی باغبان جمیعت کے دیگر اراکین ، عہدیداران ، سرپرست خواتین و حضرات اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔
   اِس موقع پر مہمانوں کے دستِ مبارک باغبان جمیعت کی تمام ہونہار طلباء و طالبات کو گل ، تحايف ،اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی نے تمام طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور مختلف کوريس کی معلومات دیتے ہوئے الگ الگ کیریئر کی تفصیلات فراہم کیں۔ اس موقع پر والدین حضرات و خواتین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔