سوشل کالج میں یوم جمہوریہ منایا گیا۔
شولاپور: نامہ نگار(اقبال باغبان) سوشل کالج میں پرچم کشائی شعبہ سماجیات کے صدر سینیر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم گدوال کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ یہ تقریب پرنسپل ڈاکٹر تامبولی صاحب کی صدارت میں ہوئی۔
پرچم کشائی سے قبل حسب معمول این سی سی آفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ کی رہنمائی میں این سی سی کیڈیڈس نے نہایت جوش و خروش کے شاندار پریڈ کی۔ یوم جمہوریہ پرچم کشائی کے موقع پر بی۔ ایڈ کالج کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر مہجبین وڈوان ، انگلش میڈیم اسکول کی پرنسپل محترمہ صالحہ وڈوان اور تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ موجود تھا۔
اس تقریب کے بعد حسب معمول پرنسپل تامبولی صاحب کی صدارت میں این سی سی کیڈیڈس کی رہنمائی کے لیے ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانوں کی گل پوشی پرنسپل ڈاکٹر تامبولی صاحب نے کی۔ ڈاکٹر گدوال سر نے یوم جمہوریہ کیوں مناتے ہیں؟۔ اس پر تاریخ کے حوالے سے سیر حاصل معلومات فراہم کی۔ دوسرے مہمان خصوصی محترم معیز نے جنگ أزادی میں اردو شاعری کا حصہ اس عنوان پر مختلف تاریخی حوالوں پر روشنی ڈالی۔ رسم شکریہ این سی سی آفیسر کیپٹن ڈاکٹر غوث احمد شیخ نے کی۔
Comments
Post a Comment