یونین ایجوکیشن سوسائٹیز پرائمری اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد


شولاپور (نامہ نگار۔ عمران شیخ) ۵ جنوری ۲۰۲۴ بروز جمعہ یونین ایجوکیشن سوسائٹیز اردو پرائمری اسکول میں فوڈ فیسٹیول منایا گیا اسکول کے وسیع و عریض میدان میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد عمل میں آیا۔ جلسہ کی افتتاح محترمہ ثریہ نعیم شیخ صاحبہ کے دست مبارک سے کی گی۔ اس موقع پر اسکول کی صدر معلمہ محترمہ آفرین صاحبہ و جملہ تمام اساتذہ کرام موجود تھے۔اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی محترمہ ثریا نعیم شیخ صاحبہ، محترمہ نیلوفر سید صاحبہ (سپروائزر، مہا نگر پالیکا شکشن منڈل، سولا پور) محترمہ ڈاکٹر قدسیہ پاگاں صاحبہ، محترم اعجاز غلام پہلوان صاحب اور محترمہ نصرت عطار صاحبہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسکول کی صدر معلمہ محترمہ آفرین عبدالقادر شیخ نے جملہ مہمانان کا گل دے کر استقبال کیا محترمہ رضیہ صاحبہ نے مہمانان کا تعارف پیش کیا- اس فوڈ فیسٹیول میں جماعت سوم اور چہارم کے 174 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ انواع و اقسام کے کھانے میز پر سجائے گئے تھے۔ اس پروگرام میں تمام طلبہ و طالبات اور سرپرست حضرات نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور لذیز کھانوں کا لطف اٹھایا۔  پروگرام کو کامیاب بنانے میں فرحان نلامندو ، ظفر انڈیکر، تمام اساتذہ کرام اور غیر تدریسی عملے نے خوب محنت کی نظامت کے فرائض ایاز احمد چوکی نے انجام دیے شکریہ عمران نذیر شیخ نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔