اقراء اردو ہائی سکول سالارنگر جلگاؤں کی جماعت پنجم ،ششم کے طلبہ کی تاریخی مقامات کی سیر کا کامیاب اانعقاد۔
جلگاؤں : نامہ نگار (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقراء اردو ہائی اسکول سالار نگر میں جماعت پنجم وہششم کے طلبہ کی تعلیمی سیر کا قافلہ اسکول ہذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر سر کی قیادت میں تاریخی شہر اورنگ آباد ،خلدآباد اور دولت آباد کے تاریخی مقامات دیکھنے کے لیے صبح ساڑھے چھ بجے اقرا سالار نگر سے روانہ ہوا۔
تعلیمی سیر کے منتظم خان شکیل سر اور انہی کے ہمراہ شیخ رضوان لطیف اور دیگر اساتذہ نے تقریبا 180 طلبہ و طالبات کو ایس ٹی بس کے ذریعے تینوں مقامات کی سیر کروائی۔ ڈاکٹر ہارون بشیر شیخ، خان شکیل احمد اور شیخ رضوان لطیف نے تمام ذمہ داریوں کو بڑی حسن و خوبی سے انجام دیا۔ تاریخی مقامات دولت آباد کا قلعہ خلدآباد میں زر زر بخش مزار کی زیارت ،اورنگ آباد میں اورنگ زیب کے مزار کی زیارت ان کے پیر و مرشد کی مزار کی زیارت_ بی بی کا مقبرہ، پن چکی اور سدھارتھ گارڈن ،وغیرہ کی معلومات تفصیل سے دی گئی ۔طلبہ نے مختلف جگہوں پر نظم و ضبط کے ساتھ لطف اندوز ہوئے اور با خیرو عافیت یہ قافلہ رات 30۔11بجے اپنے آبائی وطن اسکول کے مقام پر پہنچ گیا ۔ تعلیمی سیر کے دوران سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب صدر مدرس سے طلبہ کی خیریت و عافیت دریافت کرتے رہے ۔ تعلیمی سیر کو کامیاب بنانے میں صدرمدرس ڈاکٹر ہارون بشیر، تعلیمی سیر کے منتظم خان شکیل عثمان، رضوان لطیف ودیگر اساتذہ کا تعاون رہا۔
Comments
Post a Comment