ٹرف میدان پر کھیل کا ہفتہ منعقد کرنے والا شولاپور کا پہلا اسکول ڈاکٹر اے۔ پی۔ جے۔ عبدالکلام اردو اسکول۔
شولاپور:(اقبال باغبان) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے زیر اہتمام مورخہ ۱۸ جنوری سے ۲۳ کھیل کا ہفتہ منعقد کیا گیا جس میں انڈور ۱۶ کھیل اسکول کے میدان میں اور آوٹ ڈور کھیل ٹرف کے میدان میں منعقد کرنے والا شولاپور کا پہلا اسکول ہے۔ٹرف میدان پر منعقد کھیلوں میں اسکول کے تمام طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔
کھیل کے ہفتہ کا افتتاح چھترپتی شیواجی مہاراج ایوارڈ یافتہ محترم جناب حاجی ملنگ نداف کے دست خاص سے عمل میں آیا۔اس جلسے کی صدارت کرکٹ ایسوسی ایشن شولاپور کے نائب صدر جناب پرکاش بھوتڑا نے فرمائی۔مہمان خصوصی باسکٹ بال کے نیشنل ریفری جناب محمد شفیع کیپٹن، خواجہ بھائی شیخ، پرکاش کولی موجود تھے۔
مہمان خصوصی جناب حاجی ملنگ نداف نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا۔ کہ اے۔پی۔جے۔عبدالکلام اسکول "ٹرف کے میدان پر کھیل کا ہفتہ منعقد کرنے والا شولاپور کا پہلا اسکول " ہے۔ طلبہ و طالبات کو چاہیئے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل میں ترقی کریں۔ جلسے کے صدر جناب پرکاش بھوتڑا نے کھیل کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ روزانہ کھیل کھیلنا صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ اسکول کے چیرمین محبوب تامبولی سر نے ابتدائی کلمات اور استقبال کیا اور مہمان کی گل پوشی کی۔صدر مدرس اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے شکریہ ادا کیا اور نظامت کے فرائض رضوانہ قاضی نے انجام دیئے۔اس جلسے کو کامیاب بنانے میں نسیمہ بھاگنگری، عرفاں پٹھان، امرین فراش، سمیرا شلیدار، رضوانہ مکاندار نے اپنے خدمات پیش کئے۔
Comments
Post a Comment