اُردو کتاب میلہ کی تیاری کے لیےافسر الماس افروز شیخ کی سربراہی میں آر-سی۔ ڈی-ایڈ کالج، امام باڑہ میں منعقد کی گئی میٹنگ میں چالیس میونسپل اردو اسکولوں کے پرنسپل شرکت

ممبئی (نامہ نگار۔فریدخان) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور انجمن اسلام کے اشتراک سے ہونے والے 26 ویں اردو کتاب میلہ جو بروز سنیچر 6 تا 14 جنوری کو ممبئی کے BKC گراو نڈ پر منعقد ہو نے جا رہا ہے ،اس تاریخی اردو کتاب میلہ کی تیاری زور و شور سے چل رہی ہے۔ ایک طرف مرکزی سرکار کا عملہ گراؤنڈ پر شاندار پنڈال کی تیاری میں جٹ گیا ہے تو دوسری طرف میلہ کمیٹی کے اراکین شہر کے اردو داں طبقے خصوصاً اُردو اسکولوں کے اساتذہ ، پرنسپل ، مینجمنٹ سے رابطہ قائم کر رہے ہیں اور میلے کی کامیابی کے لئے ان سے تعاون طلب کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے کی ایک اہم میٹنگ آج بیٹ افسر الماس افروز شیخ (سیکنڈری اسکول)کی سربراہی میں آر-سی ڈی-ایڈ کالج، امام باڑہ میں منعقد کی گئی ،جس میں کم و بیش چالیس میونسپل اردو اسکولوں کے پرنسپل شریک ہوئے اور انہوں نے اردو میلے میں تمام طلباء کی کم از کم ایک بار شرکت کا یقین دلایا ۔
میلہ کمیٹی کی نمائندے فاروق سیّد ، فرید احمد خان اور سلیم الوار ے نے میلے کے اغراض و مقاصد اور تفصیلی پروگرام حاضرین کے گوش گزار کیا۔ اس موقعے پر آںٔیٹا ممبئی ڈویژن کے صدر الیاس خان بھی موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔