یو۔ای۔ایس۔ مہیلا مہا ودیالیہ شولاپورمیں آن لائن تو سیعی خطبے کا انعقاد.
شولاپور۔(نامہ نگارثمینہ
سید) شعبۂ اُردو یو-ای-ایس مہیلا مہا ودیالی شولاپورمیں توسیعی
خطبہ بعنوان اُردو ادب منعقد کیا گیا تھا۔
اس تقریب میں انجمن ڈگری کالج بیجاپورکےصدرشعبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹرعلیم اللہ
حسینی نے متذکرہ عنوانِ کلیدی خطبہ پیش کیا۔ تقریب کی
ابتداء بی -اے اول کی طالبہ صادیقہ نے
سورہ فاتحہ کی تلاوت سے۔ تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شیخ
میڈم نے کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی نے اپنے اپنے خطبے میں مرزا
غالب ،علامہ اقبال ،مولانا ابوالکلام آزاد کی مکتوب نگاری کی اہمیت افادیت پر روشنی ڈالی۔صدارتی تقریر میں نسپل ڈاکٹر
فرزانہ شیخ صاحبہ نے اقبال کے اپنے بیٹے کے نام لکھے گئے خطوط پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر سید ثمینہ نے اس تقریب کے انتظامی امور کے ساتھ ساتھ نظامت کے
فرائض اور رسم شکریہ ادا کی۔ اس تقریب میں ڈاکٹر نکہت ، ڈاکٹر نایاب ، پروفیسرفرزانہ ، پروفیسرامام اور دیگر اساتذہ کے علاوہ بڑی تعداد میں کالج کی طالبات حاضررہیں۔
.jpg)
Comments
Post a Comment