پچیس25 جنوری قومی یوم رائے دہندہ "نیشنل وٹرس سے" کے موقع پر بیگم قمر النساء میں مختلف سرگرمیاں۔


شولاپور : نامہ نگار (آفرین پیرمپللی) 25 جنوری قومی یوم رائے دہندہ National Voters Day کے موقع پر بیگم قمر النساء کاریگر گرلز اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے ڈراینگ، مضمون نویسی، چارٹ، رانگولی اور ریلی وغیرہ کے ذریعے رائے دہندگان کے ووٹ کی قیمت و اہمیت کے متعلق بیداری پیدا کرنے کی کوششیں کی۔ حکومت مہاراشٹر کے سرکاری حکم نامے کے مطابق سمیر شیخ سر نے سبھی طالبات کو حلف دلایا۔ طالبات کی مختلف سرگرمیوں کی مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر نے ستائش کی۔ ان طالبات کو جونیئر کالج کی پروفیسر محترمہ میرن دکنی آپا اور مدرسہ ہٰذا کے محمد عرفان ڈوکا سر نے رہنمائی فرمائی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔