کیلنڈر کو اب ادبی رسالے کی حیثیت حاصل ہو رہی ہے "قاصد" کیلنڈر کی رسم اجرا میں ڈاکٹر تمبولی کا خطاب
سولاپور(محمد مسلم کبیر)۔دور حاضر میں کیلینڈرکی اہمیت بڑھتی جارہی ہے، اکثر اخبارات اور جرائد ان کیلنڈروں کو شائع کر رہے ہیں۔جدید دور میں پرکشش ودیدہ زیب انداز میں شائع ہونے والے کثیر لسانی کیلنڈرز نے ہر کسی کے ذہن میں اپنی جگہ بنا لی ہے، کیونکہ کیلنڈر اب صرف تاریخیں دیکھنے تک محدود نہیں رہے۔ بلکہ مذہبی، تہذیبی، طبّی، خانہ داری اور دیگر معلوماتی اور ادب سے تعلق رکھنے والے مضامین کیلنڈروں میں شائع ہورہے ہیں، اس لیے کیلنڈر نے سالانہ ادبی رسالے کا درجہ حاصل کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پرنسپل ای۔ جا۔ تمبولی نے سولا پور سے شائع ہونے والے ’قاصد‘‘ کیلنڈر 2024 کی رسم اجراء کے دوران کہی۔ اس موقع پر اردو کے سینئر ادیب و صحافی چاند اکبر گلبرگہ، لاتور ضلع اُردو میڈیا کے محمد مسلم کبیر، نور ٹرسٹ کے نذیر منشی، ضلع مراٹھی پٹرکار سنگھ کے سیکریٹری پروفیسر پی پی کلکرنی، اردو وکاس فاؤنڈیشن کے سلطان اختر، شمع اُردو اسکول کے عبدالقدوس نلا مندو، شعبہ اردو سوشل کالج کے صدر ڈاکٹر محمدشفیع چوبدار، خادمان اردو فورم کے وقار شیخ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ہفت روزہ قاصد کے مدیر اعلیٰ ایّوب نلا مندو نے مہمانانِ خصوصی کا تعارف کراتے ہوئے استقبال کیا۔ابوبکر نلامندو نے تمام مہمانانِ خصوصی کو گلدستہ،شال اور کتابوں کا نذرانہ دے کر تہنیت پیش کی،جلسے کی کاروائی مظہر اللوڈی نے چلائی ،اس تقریب میں ،منان شیخ، انور کمشنر، جعفر بانگی، رفیق خان اور آرزو راجستھانی نے خصوصی شرکت کی
Comments
Post a Comment