Posts

عبداللہ مشرف کوتکنڈے کا پہلا روزہ

Image
 نمائندہ (سولاپور) عبداللہ مشرف کوتکنڈے ساکن تلنگی بادشاہ پیٹھ شولاپور کے نونہال نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ مکمل کیا۔ یہ لڑکا پہلی جماعت میں پڑھتا ہے۔ یہ روزہ 13 گھنٹے 20 منٹ پر مشتمل تھا  عبداللہ مشرف کوتکنڈے کو پانچ سال کی عمر میں پہلا روزہ مکمل کرنے پر سماج کے تمام شعبوں سے سراہا جا رہا ہے۔ اس موقع پر والدین، دادا دادی، تمام دوستوں اور اہل خانہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  صدائے مہاراشٹر کی طرف سے اس معصوم اور اسے والدین اور متعلقین کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔ 

صدیقہ اور طہورا باغبان کا پہلا روزہ

Image
دونوں بہنیں صدیقہ باغبان عمر 7 سال اور طہورا باغبان عمر 5 سال بنت شاہ رخ باغبان کی دونوں لڑکیوں نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا ۔ اس دینی جذبے کی والدین عزیز و اقارب رشتے دار دوست و احباب نے ستائش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔.

مدیحہ نورعین بنت امجد خان کا پہلا روزہ۔

Image
 مدینہ نگر نزد مخدوم مسجد شہر ناندیڑ کے ساکن سابق کونسلر محترم غلام غوث خان صاحب کی پوتی مدیحہ نورعین بنت امجد خان نے سات سال کی عمر میں پہلا روزہ رکھا۔ مدیحہ نورعین کے استقامت کے ساتھ روزہ رکھنےپر دادا دادی نانا نانی ودیگر رشتہ دار دوست احباب نے ڈھیروں دعاؤں سے نوازا واضح ہو کہ یہ نھنی روزہ دار ڈاکٹر مجاہد خان ، صدر مدرس مصطفیٰ خان ، اور ف۔خ۔مسرت چیف ایڈیٹر ماہنامہ ندائے نسواں ناندیڑ کی برادر زادی ہے  اللہ مدیحہ کو نیک سیرت اور صوم صلوۃ کی پابند بنائے  آمین یارب العالمین۔

سید فوزان شجاع الدین نے مکمل کیا اولین روزہ

Image
عادل آباد ضلع جلگاؤں سید فوزان شجاع الدین نے محض ۵ سال کی عمر میں ۱۳ رمضان المبارک کو اپنا پہلا روزہ رکھا۔سید فوزان کے روزے مکمل کرنے پر خاندان کے تمام افراد،اسکولی اساتذہ اور دینی مدرسہ کے استاد سبھی نے بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے اور ڈھیر ساری دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازا ہے۔

ردا سعدیہ مجاھد شیخ نے مکمل کیا روزہ۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) امبیڈکر نگر قاضی امین بلڈنگ کی کلیان‌ کی ساکن عمر 7 سال جو کونوینٹ اسکول کلیان کی فرسٹ اسٹینڈرڈ کی طالبہ ہے نے ماہ رمضان المبارک کا روزہ مکمل کیا اس کی دادی، نانی، نانا ،چاچا، چاچیوں مانوں ،والدین نے اس کی خوب سراہنا کی موصوفہ مقامی دینی درسگاہ میں بھی دینی تعلیم کے حصول میں مصروف ہیں

تین سالہ معصوم یاسین عارف رضا نے مکمل کیا اولین روزہ۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)بابوجی پورہ بیاول کے ساکن یاسین بابا عارف رضا نے انتہائی کم عمری تین سال میں ہی علاقہ خاندیش کی چلچلاتی دھوپ و شدید گرمی میں اپنی زندگی کا اولین روزہ مکمل کیا معلوم یاسین بابا کا تعلق شہر کے دیندار گھرانے سے ہیں شہر کی دینی سرگرمیوں اور انہیں عملی جامہ پہنانے میں اس کے اہل خانہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے شہر میں واقع عید گاہ ، قبرستان مساجد دارالعلوم عصری تعلیمی اداروں کی تعمیر توسیع و قیام میں خانوادہ کا اہم رول رہتا ہے اس کے والدین گلناز بی و عارف رضا بھی صوم و صلوٰۃ کے پابند ہیں۔

ایم آئی بی گرلز ہائی اسکول اور جونیئر کالج کھیڈ ضلع رتنا گیری میں اساتذہ کی صلاحیت سازی کی تربیت ۔

Image
 (عبدالمنان شیخ کی رپورٹ)  کھیڈ شہر(ضلع رتنا گیری) بزم امدادیہ کے زیراہتمام ایم آئی بی گرلز ہائی اسکول اور جونیئر کالج میں، پنچایت سمیتی محکمہ تعلیم کھیڈکے زیر انصرام 18 سے 23 مارچ 2023 تک تعلقہ کے 9 ویں سے 12ویں جماعت کے اساتذہ کے لیے بلاک ایجوکیشن آفیسر کی رہنمائی میں صلاحیت سازی کی تربیت کا اہتمام کیا گیا ۔ 20 مارچ کو ڈائیٹ کے اعزازی پروفیسر ڈاکٹر بروے صاحب نے بھی تمام امیدواروں کی رہنمائی کی اور سب کا دل جیت لیا۔ ویدیا سر، مانکے سر، گاویت سر، پاٹل سر، پریرا سر، نوالکر سر، کاتے سر، بھنڈیگیرے سر اور چلے سر ، بطور ماہر اساتذہ موجود تھے۔ ان سب نے بے حد محنت سے منصوبہ بندی کرتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سب کی بہترین رہنمائی کرتے ہوئے سب کو متاثر کیا۔ اسکول کے پرنسپل شہاب الدین پرکار صاحب، کانسٹیبل راکیش پوار، دیپک سنگرے کے علاوہ پنچایت سمیتی اسٹاف کے پروین آگرے سر، منیشا پاٹل میڈم اور کدم میڈم وغیرہ نے ٹریننگ کی کامیابی کے لیے سخت محنت کی۔ اس طرح تربیت ایک پُرجوش اور خوشگوار ماحول میں مکمل ہوئی۔

اُردوگھر شولاپور۔ اُمید کی نئی کرن۔۔ از۔۔۔۔ رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔

Image
اُردوگھر شولاپور۔ اُمید کی نئی کرن   از۔۔۔۔ رضیہ سلطانہ الطاف پٹھان شولاپور۔   شولاپور میں تعمیرکردہ اُردو گھرکی یہ بہترین عمارت دس کروڑمیں بنی ہے۔ اس عمارت کی تعمیرکےلئے بہت جدوجہدکی گئی۔ ایک دن مُجھے جیسے ہی یہ پتہ چلا کہ میرے اپنے شہرمیں تمام سہولیات سے لیس اُردو گھر کی ایک پختہ عمارت تعمیر ہوئی ہے تو میری خوشی و مسرت کا ٹھکانہ نہ رہا۔ کیونکہ بچپن سے ہی میری تعلیم اُردو میڈیم سے ہوئی تھی اور آج کل اُردو اسکول اور ان میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی گھٹتی ہوئی تعداد مجھے بے چین کررہی تھی۔ ایسے میں اُردو گھر کی خوش خبری میرے لئے نئے حوصلہ اور نئی امیدیں وابستہ کرنے کے لئے کافی تھی۔ ویسے اگرہم اُردو گھرکو مختلف زاویوں سے سوچیں، دیکھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں تو اردو گھرکا تصور صرف ایک عمارت تک محدود نا ہوکرسارے ہندوستان کو اپنا مسکن و مکان بتاسکتا ہے۔۔۔ ہمیں اخبارات اور نیوز چینل پر ایسے پروگرام دیکھنے میں ملتے ہیں جس میں بتایا جاتا ہے کہ ماضی حکمرانوں کی اولادیں آج ہوٹلوں میں کام کرنے اور معمولی محنت و مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ جان کر بہت تعجب ہوتا ہےکہ...

بی۔کیو۔کے اسکول میں لوک سبھا کے انتخابات کی مناسبت سے رائے دہندہ مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

Image
شولاپور نامہ نگار (آفرین پیرمپللی)آزار بھارت کے ١٨ ویں‌‌ لوک سبھا کے انتخابات اپریل- مئی ٢٠٢٤ء میں ہونے والے ہیں اسی کے پیش نظر بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں رائے دہندہ بیداری مہم کے تحت مدرسہ ہٰذا میں ڈرائنگ، مضمون نویسی، تقریری مقابلے، ووٹر، ڈرامہ، بیداری ریلی، پولینگ بوتھ میں رائے دہندہ اپنے ووٹ کا استعمال خفیہ طریقہ سے کیسے کرتا ہے اس سے متعلق مختلف سرگرمیاں مدرسہ ہٰذا میں لی گئی۔ ان سرگرمیوں کی شولاپور ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) قادر شیخ صاحب نے تعریف کی اور ان سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طالبات کو مبارکباد پیش کی۔   مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر نے طالبات کو ووٹینگ سے متعلق رہنمائی فرمائی۔ ان سرگرمیوں کے نگراں کار فرزانہ شیخ آپا تھیں اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈرائنگ ٹیچر عارف خان پٹھان سر اور نوشین کلبرگی آپا، سمرین پٹیل آپا، محمد عرفان ڈوکا، یونس بالگی سر نے محنت کی۔

مہرون وارڈ نمبر ١٨ میں سیمنٹ کانکریٹ راستوں کی تعمیری کام کی ابتداء۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) کثیر مسلم آبادی والے علاقے مہرون وارڈ نمبر ١٨ میں ایم آئی ایم کے سابق کارپوریٹرس ریاض باغبان و سعیدہ بی شیخ یوسف کی گرانٹ و خصوصی محنت دلچسپی سے سیمنٹ کانکریٹ راستوں کی تعمیرات کا کام آج ٢٣ مارچ بہ روز سنیچر مسجد البرکات سے عمل میں آیا عیاں رہے کہ کم و بیش گزشتہ ١٥ برسوں سے ساکنان راستوں کی تعمیرات کے منتظر تھے اس تعمیری کام کا آغاز ہونے سے اہل محلہ میں خوشی کا ماحول نظر آرہاہے اس موقع پر سابق کارپوریٹر ریاض باغبان کاربوریٹر سعیدہ بی کے شوہر شیخ یوسف ڈاکٹر شبیر شاہ،الحاج یوسف باغبان ، مسجد البرکات کے ٹرسٹیان قاسم شیخ ،الحاج شکیل خان پٹوے،شیخ خلیل،الحاج شیخ ریاض ،و محلہ کے نوجوان حاضر تھے۔

وجئے پور :گاندھی بھون وجئےپور میں عالمی یومِ آب منایا گیا

Image
وجئے پور: (نامہ نگار سمیع الدین) گاندھی بھون وجئےپور میں عالمی یومِ آب منایا گیا۔ وجئے پور :گاندھی بھون وجئےپور میں عالمی یومِ آب منایا گیا اس جلسہ کا افتتاح جسٹس وشواناتھ کے ہاتھوں ہوا جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پانی کی اہمیت ہماری زندگی میں بڑی اہمیت کی حامل ہے اور تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے پانی کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا. اس کے علاوہ دو مہمان پیٹر الیگزینڈر اور ایڈوکیٹ بھنگی ناتھ نے پانی کے متعلق اپنے اپنے تاثرات پیش کئے اس جلسہ کے صدر جناب ریاض فاروقی ماہر تعلیم و سماجی کارکن نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ڈون ندی کی تجدید و صفائی و سروے قحط زدہ ضلع کے پانی کی فراہم میں بہت اہم ثابت ہو گی. وجئےپور ضلع کی پانچ ندیوں میں ڈون ہی ایک قدرتی تحفہ ہے .یہاں کے پانی میں ریت پائے جانے کی وجہ سے جگہ جگہ اس کا بہاؤ رک جاتا ہے اور زیادہ بارش کے سبب اس کے اطراف کے گاؤں سیلاب زدہ ہو جاتے ہیں اور گاؤں کے لوگ و کسان اس صورت حال سےہر سال دو چار ہوتےرہتے ہیں. اس کے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ سے پانی میں نمک کی مقدار بڑھتی ہے اور کسان اس سے آبپاشی کے لیے موزوں نہیں سمجھتے اگر اس کے بہاؤ...

کرناٹک اردو اکاڈمی کی تشکیل اردو والوں کے ساتھ حکومت کا مذاق۔کرناٹک میں اردو کے واحد مرکز گلبرگہ کے ساتھ کھلی ناانصافی: عزیز اللہ سرمست۔

Image
 گلبرگہ 21 مارچ: سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست نے کہا ہے کہ کرناٹک اردو اکاڈمی کی تشکیل میں گلبرگہ کے ساتھ کھلی ناانصافی کی گئی ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت گلبرگہ پوری ریاست کرناٹک میں اردو کا واحد مرکز ہے جہاں اردو کے ادبا و شعرا کی اکثریت ہے بلکہ اردو کی سب سے زیادہ سرگرمیاں ہوتی ہیں اردو کے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے قائم ہیں عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ یہ کتنا بڑا المیہ ہے کہ اردو تہذیب و ثقافت علم و ادب سے مالا مال گلبرگہ کو سابق میں کرناٹک اردو اکاڈمی کی چیرمین شپ دی جاتی تھی لیکن اس بار صرف کوآپٹ ممبر شپ دی گئی ہے یہ گلبرگہ کے تمام ادبا و شعرا کی کھلی اہانت کرنے کے مترادف ہے گلبرگہ کو اکاڈمی کی چیرمین شپ یا نامزد ممبر شپ کو نظر انداز کرکے کوآپٹ کرنا خوش کرنے کیلئے لالی پاپ یا چاکلیٹ دینے کے مترادف ہے احتجاجاً اس حقیر پیشکش کو مسترد کیا جانا چاہیئے اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گلبرگہ میں اکاڈمی کا کوئی پروگرام منعقد ہونے نہیں دیا جانا چاہیئے سابق میں ایسا ہوا تھا اور آئندہ بھی ایسا احتجاج گلبرگہ میں جاری رہنا چاہیئے کرناٹک اردو اکاڈمی ک...

گلبرگہ میں 2.75 کروڑ کے صرفہ سے سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کی تعمیر کا منصوبہ۔

Image
گلبرگہ 20 مارچ  : (نامہ نگار)  گلبرگہ میں 2.75 کروڑ روپئے کے صرفہ سے سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے 3125 اسکوائر مربع فٹ اراضی میں G+3 شاندار 4 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی اس عمارت میں نوشابہ خاتون کے نام سے موسوم مسجد کے علاوہ انڈرگراونڈ پارکنگ آڈیٹوریم  لائبریری اور گیسٹ رومس ہوں گے لائبریری میں ہر زبان میں سیرت النبی کے کتب کا ذخیرہ ہوگا مختلف زبانوں میں سیرت النبی پر ریسرچ اور کتابیں مرتب کرنے کی سہولت مہیا کروائی جائے گی اور آڈیٹوریم میں سال تمام قرآن مجید و سیرت النبی پر توسیع لکچررس اور برادرن وطن کو قرآنی تعلیمات اور سیرت النبی سے واقف کروانے مختلف زبانوں میں اسکالرس کے خطابات ہوں گے مسجد میں برادران وطن کو عبادات کے طریقے اور مسجد کی سرگرمیوں سے واقف کروانے کیلئے وزیٹرس گیلری بنائی جائے گی سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کے مثالی پراجکٹ سے متاثر ہوکر محمد اقبال علی موظف تحصیلدار حیدرآباد نے ہمناآباد روڈ پر تقریباً 75 لاکھ روپئے مالیت کی بیش بہا قیمتی اراضی کا عطیہ دیا ہے عتیق اعجاز این آر آئی گلبرگہ کے...

جلگاؤں کے سرکاری پالی ٹیکنیک کالج کے طلباء کی مستقبل پروجیکٹ میں قابل ستائش کامیابی۔سمندر کا نمکین پانی پینے کےلائق بنانے کے مآڈل کو ریاستی سطح کا دوسرا انعام۔

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ) دنیا تیز رفتاری سے بدل رہی ہے۔اس میں ہونے والی ترقی انسانی خوبیوں اور صلاحیتوں کے ذریعے کامیابی سے ہمکنار ہے۔کیونکہ آئندہ مستقبل کے تقاضے انسانی خوبیوں سے پورے کیۓ جائیں گے۔اسی لیۓ جو لوگ دنیا کو کچھ دینا چاھتے ہیں وہ ہمیشہ نیا اور انوکھا کرنے کی فکر کے ساتھ تحقیق کرکے ایسی چیز یعنی سامان زندگی کو وجود میں لاتے ہیں کہ ” کیا ایسا ممکن ہوگا“ اس لیۓ اب تعلیم کا شعبہ ڈگریوں کے حصول کے ساتھ ساتھ آئندہ کل کے انسان کو ہم کیا دے سکتے ہیں اس پر آۓ دن کام ہو رہا ہے۔ایسا ہی کام میں طلباء کی ایک ٹیم نے مستقبل میں سمندر کا نمکین پانی پینے لائق کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیۓ جلگاؤں کے سرکاری پالی ٹیکنیک کالج کے الیکٹڑونیکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے طلباء نے مجموعی طور پر تیار کیۓ ہوۓ پروٹو ٹائپ مآڈل کو ڈگری گروپ میں ریاستی سطح پر دوم انعام سے نوازا گیا۔ اس پروجیکٹ کو ڈیپیکس میں پیش کیاگیا۔ جلگاؤں کے سرکاری پالی ٹیکنیک کالج اس ادارےکے الیکٹرونیکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن فیکیلٹی کے تیسرے سال میں زیر تعلیم طلباء کی ٨ رکنی ٹیم نے سمندر کے نمکین پانی کو میٹھا کرکے پینے لا...

صفا بیت المال جالنہ کی طرف سے تین سو سے زائد راشن کٹس تقسیم

Image
جالنہ ؛(نامہ نگار) جالنہ شہر میں علماء و مفتیان کرام کی ‌نگرانی میں خدمت خلق میں مصروف ادارہ صفا بیت المال جالنہ کی طرف سے بڑی مسجد کپڑا بازار جالنہ سے راشن کٹس تقسیم کا آغاز ہوا ہر سال کی طرح اس سال بھی بیکنگ کا کام بڑی مسجد میں مکمل کرکے شہر کے مختلف محلوں میں تقسیم کیلیے کٹس صفا کے ذمہ داران کے پاس پہنچائے گیے اور ذمہ داران نے اپنے اپنے علاقہ کے تحقیق شدہ مستحقین کے گھروں تک ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوے پہنچایا ان علاقوں میں گاندھی نگر ولی ماموں کی درگاہ میاں صاحب کی درگاہ لال باغ رحیم نگر ملت نگر نیشنل نگر الحنیف بستی بید پورہ چندن جھیرہ نوتن وساہت اندرا نگر کچر وٹہ قادرآباد چوک وغیرہ شامل ہیں واضح ہوکہ ادارہ کی طرف سے دیے جانے والے ان کٹس میں دس کلوں آٹا پانچ کلوں چاول پانچ لیٹر تیل کے علاوہ مسور چنا دال ایک ایک کلو شکر نمک اور کھجور ایک ایک کلو اور ہلدی مرچی چایے پتی شامل ہیں اور ادارہ کی روایت کے مطابق سا را سامان عمدہ قسم کا ہے نیز یہ ان گھروں تک پہنچایا گیا جن گھروں میں یاتو کوئ کمانے‌والا نہیں یا صرف خواتین مزدوری کرنے کی وجہ سے کمایی بہت کم اور گھرانہ کثیرالعیال ہی...

سنبھاجی بریگیڈ شہر کے نائب صدر فیروز سید نے علی فاؤنڈیشن اور سنبھاجی بریگیڈ کے اشتراک سے کیا روزہ افطار کا اہتمام۔

Image
شولاپور: نامہ نگار (عمران انعامدار) سنبھاجی بریگیڈ شہر کے نائب صدر فیروز سید نے علی فاؤنڈیشن اور سنبھاجی بریگیڈ کے اشتراک سے آسرا چوک شولاپور میں روزہ افطار کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر نیک خواہشات دیتے ہوئے سنبھاجی بریگیڈ مغربی مہاراشٹر کے صدر شیام کدم نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام برادریوں کے لوگوں کو ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔ تمام مذاہب کے درمیان برابری کا جذبہ پیدا کرکے آپس میں بھائی چارہ بڑھانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ اس کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دینا بھی ضروری ہے۔ دونوں برادریوں کے اکٹھے ہونے سے اختلافات پر قابو پانے اور بھائی چارے کے جذبے کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ افطار پارٹی سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور اس طرح خیالات کے تبادلے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ روز افطار پارٹی اس احساس کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔ سمبھاجی بریگیڈ کے ضلع صدر سنبھاجی راجے بھوسلے خواتین کی سٹی صدر مونالی دھومل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن مہاراشٹر کی علاقائی صدر سنیتا بوکاڈے وائیبھو دھومل سیتارام بابر روپیش کرساوالگی رمیش چوہان دتاترے ڈنگانے اومکار کدم اروند شیلکے سلیم...

سیرت النبی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد کیلئے ڈاکٹر اصغر چلبل انجنئیر مشتاق احمد کو تہنیت۔

Image
گلبرگہ 18 مارچ : (نامہ نگار) سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام 5 ویں سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد کیلئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر و چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی اور انجنئیر مشتاق احمد موظف اے ای ای محکمہ تعمیرات عامہ گلبرگہ و ناظم سیرت النبی مقابلہ جات کو ابراہیم میموریل لائبریری باغبان پورہ گلبرگہ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی حیدر علی باغبان نائب صدر ابراہیم میموریل لائبریری گلبرگہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور انجنئیر مشتاق احمد کو خلعت اعزاز پہناتے ہوئے اور سپاسناموں کیساتھ تہنیت پیش کی گئی مدرسہ عربیہ تجوید القرآن اشرف نگر زینت کالونی آزاد پور روڈ گلبرگہ میں منعقدہ جلسہ میں مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور مولانا غیاث احمد رشادی صاحب بانی محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا و بانی صدر صفا بیت المال انڈیا کے ہاتھوں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور انجنئیر مشتاق احمد کو تہنیت پیش کی گئی سپاسن...

افسانہ۔ : "کئی دنوں کا روزہ"۔ (افسانہ نگار : خان شبنم فاروق.)

افسانہ۔ کئی دنوں کا روزہ افسانہ نگار : خان شبنم فاروق __________________________________ فلسطین کے شمال غزہ پٹی کے علاقوں میں زمین بوس عمارتیں ، عمارتوں کے نیچیے دفن زندہ لاشیں ، خون سے لدے انسانی جسم عجیب وحشت ناک منظر پیش کررہے تھے ۔چاروں اطراف پھیلی بارود کی بوٗ ماحول کو بوجھل بنارہی تھی ۔۔ کچھ وقت قبل ہی یہاں چند بلکتے سسکتے ننھے پھولوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں لیکن اب وہ سسکیاں بھی دم توڑ گئیں ۔ اب صرف خاموشی تھی وہ خاموشی جس کے اندر پنہاں شور اگر باہر آجاۓ تو آسمان کانپ جاۓ زمین لرز اٹھے ۔۔۔ اور منہدم درو دیوار کے ذرے ذرے تڑپ اٹھے ۔۔ لیکن وہ خاموشی میں صرف ایک ہی لہر رقص کررہی تھی حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ ۔۔۔  اچانک ہی لرزتی کانپتی باریک سی آواز دور سے آتی ہوئی کانوں سے ٹکرائی ۔۔ " امی جان ہمارے روزے کب ختم ہو گے ۔۔ امی آپ یہ نہیں سمجھیے گا مجھے روزے پسند نہیں ہے ، مجھے تو پسند ہے ۔۔ لیکن امی جان صوفیہ بہت چھوٹی ہے اسے روزے نہ رکھوایا کرے ۔۔۔ " (تین سالہ صوفیہ جو جنگ سے قبل بھرے جسم کی انتہائی خوبصورت بچی تھی لیکن اب حملوں کی یورش اور غذا کی قلت سے جسم ...

جلگاؤں کے مولانا آزاد الپ سنکھیاک فاؤنڈیشن کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر سماج بھوشن ایوارڈ تفویض۔

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ )مولانا آزاد الپ سنکھیاک سماج وکاس فاؤنڈیشن اس سماجی فلاحی خدمتگار تنظیم کو مہاراشٹر حکومت سماجی انصاف و خصوصی تعاون محکمہ کی جانب سے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر سماج بھوشن ایوارڈ سن ٢٠٢٠\ ٢١ اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔سماجی انصاف و خصوصی معاون محکمہ کے ایوارڈ کی ادائیگی کی تقریب سن ٢٠٢٤ یہ پر وقار پروگرام ممبئ میں قومی سنگیت ناٹیہ مرکز جمشید بھابھا اجلاس ہال میں منعقد کیاگیا تھا۔پروگرام کی صدارت وزیراعلی ایکناتھ شندے نے کی۔مہمانان خصوصی نائب وزیر اعلی اجیت پوار ، یوتھ و کھیل وزیر بنسوڈے ، سیکریٹری سومنت بھانگے ، اوم پرکاش بکوریہ موجود تھے۔مولانا آزاد الپ سنکھیاک سماج وکاس فاؤنڈیشن نے سن ٢٠٢٠ \ ٢١ اس سال میں سماجی شعبہ میں نمایاں کارکردگی کرنے کے اعتراف میں یہ ایوارڈ تفویض کیاگیا۔مولانا آزاد فاؤنڈیشن کے صدر فروز شیخ و خازن حمید تڑوی کو  مذکورہ اعزاز تفویض کیاگیا۔

گلبرگہ میں حضرت خسرو حسینی مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی کو تہنیت کی پیشکشی۔حضرت خسرو حسینی مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی پروفیسر مصطفیٰ شریف مولانا غیاث احمد رشادی کی گرانقدر خدمات کا اعتراف۔

Image
گلبرگہ 16 مارچ : مسلمانان گلبرگہ اور سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کی جانب سے تقدس مآب حضرت الحاج ڈاکٹر سید شاہ گیسودداز خسرو حسینی صاحب سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز و بانی چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر منتخب ہونے پر گلبرگہ میں نہایت باوقار طریقہ سے تہنیت پیش کی گئی سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام منعقدہ 5 ویں سیرت النبی مقابلہ جات کے جلسہ تقسیم انعامات رحمۃ للعالمین و استقبال رمضان المبارک میں حضرت خسرو حسینی صاحب اور مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کو سپاسناموں کیساتھ تہنیت پیش کی گئی حضرت خسرو حسینی صاحب ناسازی مزاج کے باعث جلسے میں شرکت نہیں کرسکے تاہم ان کے نمائندگان پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ شریف صاحب سابق صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد اور مولانا مفتی سید عبد الرشید صاحب خطیب مسجد درگاہ حض...