جلگاؤں کے سرکاری پالی ٹیکنیک کالج کے طلباء کی مستقبل پروجیکٹ میں قابل ستائش کامیابی۔سمندر کا نمکین پانی پینے کےلائق بنانے کے مآڈل کو ریاستی سطح کا دوسرا انعام۔
جلگاؤں (سعید پٹیل کی رپورٹ) دنیا تیز رفتاری سے بدل رہی ہے۔اس میں ہونے والی ترقی انسانی خوبیوں اور صلاحیتوں کے ذریعے کامیابی سے ہمکنار ہے۔کیونکہ آئندہ مستقبل کے تقاضے انسانی خوبیوں سے پورے کیۓ جائیں گے۔اسی لیۓ جو لوگ دنیا کو کچھ دینا چاھتے ہیں وہ ہمیشہ نیا اور انوکھا کرنے کی فکر کے ساتھ تحقیق کرکے ایسی چیز یعنی سامان زندگی کو وجود میں لاتے ہیں کہ ” کیا ایسا ممکن ہوگا“ اس لیۓ اب تعلیم کا شعبہ ڈگریوں کے حصول کے ساتھ ساتھ آئندہ کل کے انسان کو ہم کیا دے سکتے ہیں اس پر آۓ دن کام ہو رہا ہے۔ایسا ہی کام میں طلباء کی ایک ٹیم نے مستقبل میں سمندر کا نمکین پانی پینے لائق کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیۓ جلگاؤں کے سرکاری پالی ٹیکنیک کالج کے الیکٹڑونیکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے طلباء نے مجموعی طور پر تیار کیۓ ہوۓ پروٹو ٹائپ مآڈل کو ڈگری گروپ میں ریاستی سطح پر دوم انعام سے نوازا گیا۔ اس پروجیکٹ کو ڈیپیکس میں پیش کیاگیا۔
جلگاؤں کے سرکاری پالی ٹیکنیک کالج اس ادارےکے الیکٹرونیکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن فیکیلٹی کے تیسرے سال میں زیر تعلیم طلباء کی ٨ رکنی ٹیم نے سمندر کے نمکین پانی کو میٹھا کرکے پینے لائق بنانے کے پروجیکٹ پر تحقیقی محنت کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔اس کا پروٹوٹائپ تیار کیا ہے۔اس کے لیۓ دادا صاحب کھیرے ،
ہرشل کلکرنی ، موہیت مورے ، روہیت نارکھیڈے ، عاقب پٹیل ، ہرشل پوار ، گورو کوئٹے ، اوم نارکھیڈے ، ان طلباء کو کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پراگ پاٹل ، شعبہ انچارج ڈاکٹر کشور اکولے ، پروفیسر ڈاکٹر مہیندر امنبرکر کی رہنمائی حاصل رہی۔
اس کا استعمال
مآڈل میں ٹی۔ڈی۔ایس اور پی۔ایچ لیول دیکھانے والا سینسر
،اسٹوریج ٹینک ، الیکٹریک ہٹر ، پری کاربن والکالائن فلٹر وغیرہ کا استعمال کیاگیا ہے۔
یہ مآڈل بجلی پر چلتا ہے۔
دس لیٹر پانی سے سات لیٹر پینے کا پانی ملتا ہے۔جبکہ تین لیٹر پانی خراب پانی کے طور پر ویسٹ واٹر کے ذریعے باہر نکلتا ہے۔ڈیپیکس میں ریلائنس صنعتی گروپ کے نائب صدر وجۓ ھبّو نے اس مآذل کی ستائش کرتے ہوۓ طلباء کو مستقبل پروجیکٹ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوۓ
اسے بنانے کا خرچ کم کرنے کی طلباء کو ہدایت کی ہے۔اس طرح کی مذکورہ معلومات اس نمائندے کو اس ٹیم کے رکن عاقب زبیر پٹیل نے دی۔
فوٹوکیپشن : پروجیکٹ کےلیۓ ریاستی سطح کا دوسرا انعام لیتے ہوۓ عاقب پٹیل اور پروجیکٹ کے ساتھی اراکین طلباء دیکھے جاسکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment