سیرت النبی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد کیلئے ڈاکٹر اصغر چلبل انجنئیر مشتاق احمد کو تہنیت۔
گلبرگہ 18 مارچ : (نامہ نگار) سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ و مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام 5 ویں سیرت النبی انعامی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد کیلئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر و چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی اور انجنئیر مشتاق احمد موظف اے ای ای محکمہ تعمیرات عامہ گلبرگہ و ناظم سیرت النبی مقابلہ جات کو ابراہیم میموریل لائبریری باغبان پورہ گلبرگہ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی حیدر علی باغبان نائب صدر ابراہیم میموریل لائبریری گلبرگہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور انجنئیر مشتاق احمد کو خلعت اعزاز پہناتے ہوئے اور سپاسناموں کیساتھ تہنیت پیش کی گئی مدرسہ عربیہ تجوید القرآن اشرف نگر زینت کالونی آزاد پور روڈ گلبرگہ میں منعقدہ جلسہ میں مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور مولانا غیاث احمد رشادی صاحب بانی محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا و بانی صدر صفا بیت المال انڈیا کے ہاتھوں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور انجنئیر مشتاق احمد کو تہنیت پیش کی گئی سپاسناموں میں ہر سال جشن عید میلادالنبی کے ضمن میں طلبا و طالبات میں دینی بیداری لانے کیلئے سیرت النبی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد کیلئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور انجنئیر مشتاق احمد کی مساعی اور ان کی ملی تعلیمی فلاحی امدادی خدمات کی بھرپور ستائش کی گئی اس موقع پر حضرت مولانا محمد ہدایت اللّٰہ صاحب قادری سجادہ نشین بارگاہ عملی محلہ گلبرگہ مولانا محفوظ الرحمن رشیدی بانی و مہتمم مدرسہ مرکز تعمیر ملت کیرانہ یوپی و صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا یوپی عبد المقیم سید بارے چیرمین رینبو پبلک اسکول گلبرگہ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست مولانا محمد غوث الدین قاسمی مولانا شفیق احمد قاسمی مولانا نذیر احمد رشادی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کے علاوہ علما و آئمہ حفاظ مشائخین و سجادگان ادبا و شعرا دانشوران وکلا انجنئیرس ڈاکٹرس اور معززین کی کثیر تعداد موجود تھی سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک اور منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کرناٹک کے زیر اہتمام حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کے خصوصی خطاب کیلئے یہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا حیدر علی باغبان نے ایک نشست میں 15 گھنٹوں کے دوران مکمل قرآن مجید سنانے والے مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کے تکمیل حفظ قرآن کرنے والے طالب علم حافظ محمد بلال کو بھی خلعت اعزاز پہناتے ہوئے تہنیت پیش کی حیدر علی باغبان نے مولانا نذیر احمد رشادی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن گلبرگہ کو بھی ان کی دینی و تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تہنیت پیش کی
Comments
Post a Comment