بی۔کیو۔کے اسکول میں لوک سبھا کے انتخابات کی مناسبت سے رائے دہندہ مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد
شولاپور نامہ نگار (آفرین پیرمپللی)آزار بھارت کے ١٨ ویں لوک سبھا کے انتخابات اپریل- مئی ٢٠٢٤ء میں ہونے والے ہیں اسی کے پیش نظر بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور میں رائے دہندہ بیداری مہم کے تحت مدرسہ ہٰذا میں ڈرائنگ، مضمون نویسی، تقریری مقابلے، ووٹر، ڈرامہ، بیداری ریلی، پولینگ بوتھ میں رائے دہندہ اپنے ووٹ کا استعمال خفیہ طریقہ سے کیسے کرتا ہے اس سے متعلق مختلف سرگرمیاں مدرسہ ہٰذا میں لی گئی۔ ان سرگرمیوں کی شولاپور ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) قادر شیخ صاحب نے تعریف کی اور ان سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طالبات کو مبارکباد پیش کی۔
مدرسہ ہٰذا کے صدر مدرس محمد علی شیخ سر نے طالبات کو ووٹینگ سے متعلق رہنمائی فرمائی۔ ان سرگرمیوں کے نگراں کار فرزانہ شیخ آپا تھیں اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈرائنگ ٹیچر عارف خان پٹھان سر اور نوشین کلبرگی آپا، سمرین پٹیل آپا، محمد عرفان ڈوکا، یونس بالگی سر نے محنت کی۔
Comments
Post a Comment