صفا بیت المال جالنہ کی طرف سے تین سو سے زائد راشن کٹس تقسیم
جالنہ ؛(نامہ نگار) جالنہ شہر میں علماء و مفتیان کرام کی نگرانی میں خدمت خلق میں مصروف ادارہ صفا بیت المال جالنہ کی طرف سے بڑی مسجد کپڑا بازار جالنہ سے راشن کٹس تقسیم کا آغاز ہوا ہر سال کی طرح اس سال بھی بیکنگ کا کام بڑی مسجد میں مکمل کرکے شہر کے مختلف محلوں میں تقسیم کیلیے کٹس صفا کے ذمہ داران کے پاس
پہنچائے گیے اور ذمہ داران نے اپنے اپنے علاقہ کے تحقیق شدہ مستحقین کے گھروں تک ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوے پہنچایا ان علاقوں میں گاندھی نگر ولی ماموں کی درگاہ میاں صاحب کی درگاہ لال باغ رحیم نگر ملت نگر نیشنل نگر الحنیف بستی بید پورہ چندن جھیرہ نوتن وساہت اندرا نگر کچر وٹہ قادرآباد چوک وغیرہ شامل ہیں واضح ہوکہ ادارہ کی طرف سے دیے جانے والے ان کٹس میں دس کلوں آٹا پانچ کلوں چاول پانچ لیٹر تیل کے علاوہ مسور چنا دال ایک ایک کلو شکر نمک اور کھجور ایک ایک کلو اور ہلدی مرچی چایے پتی شامل ہیں اور ادارہ کی روایت کے مطابق سا را سامان عمدہ قسم کا ہے نیز یہ ان گھروں تک پہنچایا گیا جن گھروں میں یاتو کوئ کمانےوالا نہیں یا صرف خواتین مزدوری کرنے کی وجہ سے کمایی بہت کم اور گھرانہ کثیرالعیال ہیں اس کے علاوہ ادارہ کی طرف سے سال بھر پچاس بیواؤں کو پانچ پانچ سو روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے نیز مختلف بیماریوں میں مبتلاء مریضوں کی جزوی طبی امداد اور منتخب یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت کی جاتی ہے نیز سال رواں ادارہ کے توسط سے پچاس بےروزگاروں کو ہاتھ گاڑیاں مع سامان تجارت فراہم گار کے روزگار سے بھی لگایا گیا اس پلیٹ فارم سے شہر جالنہ میں قاضی شریعت ضلع جالنہ مفتی عبد الرحمن صاحب کی سرپرستی اور مقامی ذمہ دار مولانا رئیس احمد صاحب ملی کی نگرانی میں مفتی فہیم مفتی سہیل مفتی فاروق مفتی یوسف مولانا ارشد مولانا سلیم مولانا اکبر مولانا مختار حافظ اعزاز الدین حافظ زبیر فاروقی حافظ وسیم سردار خان وغیرہ خدمات میں مصروف ہیں ادارہ کی طرف سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
Comments
Post a Comment