ڈاکٹر شاہین قاضی اردو پرائمری اسکول میں"کارگل وجے دیوس"کے موقع پر پروگرام کا انعقاد۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری ڈاکٹر شاھین قاضی اردو پرائمری اسکول مہرون جلگاؤں میں"کارگل وجےدیوس"کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی شروعات جماعت سوم کے طالب علم محمد عثمان محمد ذاکرکے تلاوت قرآن پاک سے کی گئی۔اسکول ھذا کے طلباءوطالبات نےچارٹس، ماڈلز تقاریروحب الوطنی کے گیت پیش کیے۔معاون معلم سید خورشید علی،معاون معلمہ سعدیہ شاہ اور سینئر کلرک ساجد خان نے کارگل وجےدیوس کے متعلق تفصیلی معلومات پیش کیں۔صدارتی فرائض انجام دیتے ہوئے اسکول ھذا کے صدر مدرس قاضی اختر الدین سر نے صدارتی خطبہ میں پروگرام میں چارٹس،ماڈلز ،تقاریر اورحب الوطنی کے گیت پیش کرنے والے تمام طلباءوطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کیں۔نظامت کے فرائض معاون معلمہ شیخ غزالہ پروین نے بخوبی انجام دیا۔معاون معلم تنویر شاہ کے رسم شکریہ پر صدر کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔اس وقت اسکول ھذا کے صدر مدرس قاضی اخترالدین سر کے ساتھ ساتھ معاون معلم محمد ایوب، سید خورشیدعلی،سیدذوالفقار حسن، تنویر شاہ، ہمایوں کھاٹک اور معاون معلمات شیخ ممتاز بی،اختر شمیم، نکہت یاسمین،شیخ غزالہ پروین، شاہ سعدیہ وغیر تدریسی عملے سے پٹھان ساجد خان اور لیاقت شیخ کی شمولیت رہی۔
Comments
Post a Comment