ظہیر آباد میں آئیٹا کا ماہانہ اجلاس۔
ظہیرآباد -7/جولا ئی(نمائندہ،جی،یم) آئیٹا ظہیر آباد ڈویژن کا ماہانہ اجلاس کل شام آئیٹاآفس اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد زیر نگرانی مقامی صدر محمد عمران احمد خان منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی اسٹیٹ پرنٹ میڈیا سیکریٹری محمد معین الدین نے نئےتعلیمی سال میں انجام دیئےجانے والے کاموں کی تفصیلات پیش کیں اور اردو زبان سے متعلق آرمور میں پیش آئے حالات کی سخت الفاظ میں مذمت کی اس اجلاس کا آغاز آئیٹا سنگاریڈی ضلع کے جنرل سیکریٹری خواجہ نظام الدین کی تلاوت وترجمانی سے ہوااسٹیٹ فینانس سیکریٹری سید اظہرالدین نے میقات رواں میں انجام دیئےگئے کاموں کو پیش کیا اوراردو کے فروغ پر زور دیا مقامی صدر نے اساتذہ سے نظم کی پابندی کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو دلچسپی سے ادا کرنے کی تلقین کی اس موقع پر نائب صدر محمد ضمیر الدین خازن محمد سالار ارکان عاملہ محمد ارشاد نذیر شریف امیر مقامی ظہیرآبادنارتھ محمد قیصر غوری محمدسمیر الدین ودیگر موجود تھے۔۔۔۔
Comments
Post a Comment