وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا بیدر کا پہلا دورہ، عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل۔
بیدر، 5 جولائی (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): رکنِ اسمبلی بیدر جناب رحیم خان نے بتایا کہ ریاست کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ جناب ڈی کے شیوکمار آج بروز پیر 6 جولائی کو پہلی مرتبہ ضلع بیدر کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شام 5 بجے گنیش میدان، بیدر میں ایک عظیم الشان عوامی جلسہ منعقد ہوگا۔جناب الحاج محمد
رحیم خان نے کہا کہ اگرچہ اس پروگرام کا اعلان مختصر نوٹس پر کیا گیا ہے، تاہم عوام میں غیر معمولی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بیدر ضلع کے عوام، کانگریس کارکنوں اور حامیوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کرکے وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کریں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کا یہ دورہ ضلع بیدر کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے اہم ثابت ہوگا، جس سے ضلع کے عوام کو مثبت نتائج کی امید ہے۔
Comments
Post a Comment