ایرانی سپریم لیڈر شہید خامنہ ای کی آخری رسومات، سعودی قیادت کا اظہارِ تعزیت۔

 
کے این واصف :  سعودی عرب کے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے صدر کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں، جبکہ تہران میں مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری سطح پر آخری رسومات ادا کی جا رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے اوائل میں بتایا کہ تعزیت کا یہ پیغام سعودی عرب کے نائب وزیرِ خارجہ ولید الخریجی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان تک پہنچایا جنہوں نے ان رسومات میں شرکت کی تھی۔
آیت اللہ علی خامنہ ای جنہیں 28 فروری کو اسرائیل نے قتل کر دیا تھا، ان کی آخری رسومات کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
تہران کے گرینڈ مصلّیٰ میں خامنہ ای کا پرچم میں لپٹا ہوا تابوت ان کے خاندان کے ان ارکان کے تابوتوں کے ساتھ رکھا گیا تھا جو اسی حملے میں مارے گئے تھے۔
حکومت کو توقع ہے کہ ہفتے سے دارالحکومت کی سڑکوں پر لاکھوں لوگوں کا ہجوم امڈ آئے گا، جس سے 1989ء میں مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی کی تدفین کے مناظر کی یاد تازہ ہو جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔