طلبہ وطالبات شکرگذاری کی صفت اختیار کریں، اردو اسکول مگدل کے طلبہ اعلیٰ عہدوں پر فائزہیں - یاران ِ ادب بیدر کی جانب سے مگدل سرکاری اردو اسکول کے طلبہ میں تعلیمی اشیاء کی تقسیم تقریب سے مقررین کاخطاب۔
منااکھیلی- 28/جولائی (عبدالقدیر لشکری) بیدر تعلقہ کے موضع مگدل میں واقع گورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول میں ایک پروقار تعلیمی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں معروف صحافی، شاعروادیب جناب محمد یوسف رحیم بیدری نے یارانِ ادب بیدرکی جانب سے طلبہ و طالبات میں تعلیمی اشیاء مفت تقسیم کی گئیں۔اجلاس کا باقاعدہ آغازپنجم جماعت کے محمد عدنان کی قرأت کلامِ پاک سے ہوا۔ حمدِ باری تعالیٰ طالبہ سدری نے پیش کی۔ نعتِ شریف بھی طالبہ نے پیش کی۔ اس کے بعد اسکول کی صدر معلمہ محترمہ رمیزا بیگم نے تمام معزز مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کرتے ہوئے اسکول آنے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد یوسف رحیم بیدری سکریڑی یاران ِ ادب بید نے کہاکہ کبھی کسی کومکمل جہاں نہیں ملتا۔ سبھی کو سب کچھ ملے یہ ضروری نہیں ہے۔ انھوں نے طلبہ وطالبات کو کو شکرگذاری کی صفت اپنانے کوکہا۔اور انہوں نے بچوں کی ذہنی بیداری کے لیے چند دلچسپ پہیلیاں بھی پیش کیں، جن کے درست جوابات دینے والے طلبہ وطالبات کو ریٹائرڈ ہیڈماسٹر جناب محمد اسد سلیم کی جانب سے چاکلیٹ دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر جناب محمد حیدر علی (ای سی او بیدر تعلقہ) نے مخاطب کرتے ہوئے جناب یوسف رحیم بیدری کی ادبی و صحافتی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے بھی طلبہ کے سامنے معلوماتی پہیلیاں رکھیں اور انہیں معیاری تعلیم کے حصول کے مروجہ طریقوں سے واقف کروایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہیڈماسٹر جناب محمد اسدسلیم نے جذباتی انداز میں بتایا کہ انہوں نے اس اسکول میں تقریباً 15 سے 20 سال تک اپنی خدمات بطور صدرمعلم انجام دی ہیں۔ انہوں نے مگدل اسکول کے تعلیمی معیار کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے محنتی طلبہ نے بیدر کے مایہ ناز ”شاہین کالج“ میں پی یوسی کے لئے فری سیٹ حاصل کر کے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔اسی طرح اس اردو اسکول سے فارغ کئی طلبہ انجینئر نگ اور دیگر اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے معیاری زندگی گزار رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، جناب محبوب استاد صدر معلم گورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول حمیلاپور اور جناب محمد اظہر علی (انچارج سی آر پی) نے بھی طلبہ و طالبات کو تعلیم کے نت نئے رجحانات اور تفصیلات سے روشناس کرایا۔پہیلی پوچھی۔ جب کہ محبوب استاد نے طلبہ کو کورس میں دونظمیں پڑھا کرسماں باندھ دیا۔
تقریب کی کارروائی اسکول کی معلمہ محترمہ اصفیا بیگم نے بحسن و خوبی انجام دی۔ اس موقع پر اساتذہ کرام محترمہ سیدہ امت الفا طمہ، محترمہ سیدہ فردوس فاطمہ،وجے کمار
اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ متعلقہ اسکول کے منتخبہ ٹیچرس کی شالپوشی اور گلپوشی یاران ِ ادب کی جانب سے کی گئی۔
Comments
Post a Comment