ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں مفت یونیفارم تقسیم۔

 
شولاپور : (راست) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم وفات پر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں ۲۵۰ طلباء و طالبات کو مفت یونیفارم تقسیم کئے گئے۔
     جلسہ تقسیم یونیفارم اور اسکالرشپ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا استقبالیہ راشٹر وادی کانگریس کے رکن بلدیہ محترم جناب وئبھو ہتورے صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا اس جلسے میں مہمان خصوصی کیندر پرمکھ جناب جادھور سر اور اقلیتی سیل راشٹر وادی کانگریس کے صدر جناب ریاض شیخ صاحب موجود تھے۔مہمان اعزازی جناب محبوب تامبولی سر، سکندر پٹھان صاحب، جناب عبدالطیف قادری صاحب، جناب الطاف جکلیر صاحب موجود تھے۔
     اسکالرشپ امتحان میں کامیاب طالبات اہانہ جاوید شیخ اور مہک داؤد منیار کو میمنٹو اور سند سے نوازا گیا۔
  اسکول کے صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے نظامت کی اور عرفان پٹھان سر نے شکریہ ادا کیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترمہ رضوانہ قاضی آپا، محترمہ امرین ملانی آپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، محترمہ سمیرا شلیدار اپا، محترمہ گلناز شلیدار آپا نے مدد فرمائی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔