بیدر میں محمد خورشید پٹے والے کا انتقال، ہزاروں اشکبار آنکھوں کے درمیان سپردِ خاک۔


بیدر، 12 جولائی (نامہ نگار) بیدر کے قدوائی روڈ، راؤ تعلیم بیدر کے ساکن، ، سادہ مزاج اور ملنسار شخصیت محمد خورشید صاحب پٹے والے کا آج تقریباً دوپہر 12 بجے اچانک معمولی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انتقالِ پُرملال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے شہر میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم اپنی محنت و مشقت کے ذریعے حلال روزی کمانے والے، انتہائی سادگی پسند، خوش اخلاق اور ملنسار انسان تھے۔ وہ اپنے حسنِ اخلاق اور بہترین کردار کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ مسجدِ عثمانیہ، قدوائی روڈ، راؤ تعلیم، بیدر میں بعد نمازِ عصر ادا کی گئی، جس میں علماء کرام، معززینِ شہر، سماجی شخصیات، رشتہ داروں، دوست احباب اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں درگاہ حضرت نعمت اللہ کرمانیؒ چوکھنڈی شریف، بیدر کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
مرحوم کے انتقال پر مختلف دینی، سماجی اور عوامی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔